پاکستان
کورونا ملک میں مزید 23 افراد کی جان لے گیا
اسلام آبداد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 23 افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک ہزار176 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 860 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 973 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار836 ہے اور5لاکھ 45ہزار227 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزار 259، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار162، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 4، پنجاب میں ایک لاکھ 71 ہزار349، بلوچستان 19 ہزار45، آزاد کشمیر10 ہزار 198 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 350 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 343، خیبر پختونخوا2 ہزار 72، اسلام آباد496، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 297 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں کمی کے پیش نظر ایس او پیز میں نرمی کر دی گئی ہے۔ این سی او سی نے 15مارچ سے ان ڈور شادیوں کی اجازت کا فیصلہ کرلیا۔این سی او سی کے مطابق ان ڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ این سی او سی نے 15مارچ سے مزارات اورسینما گھر کھولنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔
این سی او سی کی جانب سے تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی بھی ختم کر دی گئی، 50 فیصد سٹاف کے گھر سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی، ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔
پاکستان
موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس کے ڈھانچے پر مکمل نظر ثانی کر رہا ہے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس کے ڈھانچے پر مکمل نظر ثانی کر رہا ہے جس کی وجہ سے درآمدی موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے موبائل فونز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار رکھنے کا امکان ہے جب کہ سیلز ٹیکس کے ڈھانچے اور ود ہولڈنگ ٹیکس کو نہیں چھیڑا جائے گا۔
تاہم یکم جولائی 2023 سے درآمدی موبائل فونز پر کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹی مزید کم کرنے کی تجویز ہے۔
واضح رہے کہ یکم اپریل 2023 سے موبائل فونز کی درآمد پر 50 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی (RD) کم کر دی گئی تھی۔
پاکستان
سرکاری سکیم کے تحت 46 ہزار پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے
پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی آمد شروع ہو گئی ہے

اسلام آباد: سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 46 ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئےہیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی، مدینہ منورہ میں 16 ہزار عازمین موجود ہیں۔پاکستان سے مدینہ منورہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ ختم ہو گیاہے،21 جون تک تمام سرکاری حج پروازیں جدہ اتریں گی۔ حج سے قبل 42 ہزار سے زائد عازمینِ کرام کو مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کروائی جائے گی۔
پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی آمد شروع ہو گئی ہے، 3 ہزار سے زائد عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے، 35 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل کر لی گئی؛ نجی حج سکیم کی 2 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنےوالے 18 عازمین حج کو ان کی رہائش تک پہنچایا گیا۔
حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ اور مدینہ میں دو ہسپتال اور 12 ڈسپنسریوں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ مکہ اور مدینہ منورہ میں 272 ڈاکٹرز اور طبی عملہ 24 گھنٹے علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی نے اپنے ہی گلگت اسمبلی کے اسپیکر کو عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹادیا
گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر سید امجد کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 رکنی ایوان میں موجود 22 میں سے21 ارکان نے اسپیکر کے خلاف ووٹ ڈالا جبکہ اسپیکر کے حق میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا۔
پی ٹی آئی نے اپنے ہی اسپیکر کو عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا۔
گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس شام 5 تک ملتوی کردیا گیا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسل جاری
-
علاقائی ایک دن پہلے
سوات میں 4.0 شدت کا زلزلہ
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی نے اپنے ہی گلگت اسمبلی کے اسپیکر کو عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹادیا
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمہنگا