جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب کو انسانی حقوق کی پامالیوں کا جواب دینا پڑے گا: جوبائیڈن

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو انسانی حقوق کی پامالیوں کا جواب دینا پڑے گا، سعودی فرمانروا شاہ سلمان سےگفتگو میں واضح کردیا ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم تبدیلیاں آئیں گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب کو انسانی حقوق کی پامالیوں کا جواب دینا پڑے گا: جوبائیڈن
سعودی عرب کو انسانی حقوق کی پامالیوں کا جواب دینا پڑے گا: جوبائیڈن

تفصیلات کے مطابق نئے امریکی صدر جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکا اور سعودی عرب میں کشیدگی بڑھنے لگی، امریکہ کی جانب سے سعودی جمال خشوگی کے قتل کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کو انسانی حقوق کی پامالیوں کا جواب دینا پڑے گا۔ 

ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سےگفتگو میں واضح کردیا  ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم تبدیلیاں آئیں گی۔امریکی میڈیا کے مطابق تبدیلوں کا اعلان کل متوقع ہے، تاہم صدر جوبائیڈن کی یہ دھمکی امریکی انٹیلی جنس  کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں امریکی  صحافی جمال خاشوگی قتل کا ذمہ دار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ٹھہرایا گیا ہے۔ جبکہ سعودی عرب اس رپورٹ کو مستردکرچکا ہے۔

دوسری جانب  صحافی جمال خاشوگی قتل پر امریکہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ پر ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ترجمان دفتر خارجہ  نے امریکا کی جمال خاشوگی قتل پر انٹیلی جینس جائزہ رپورٹ دیکھی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودیہ نے بھی جمال خاشوگی قتل کو "مکروہ جرم"، مملکت کے قوانین، اقدار کی خلاف ورزی" قرار دیا ہے۔ سعودی حکومت نے کہا  ہےکہ معاملے پر ہر ممکن قانونی اقدامات اٹھائےجبکہ سعودی حکومت نے تمام ملوث افراد سے تفتیش سے سزا تک، عدل کے تقاضے پورے کیےہیں۔

 

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر  صورت ممکن بنائیں گے  ، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں نیکٹا کے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے انسداد سمگلنگ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے کسٹم اہلکار وں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

چیئرمین ایف بی آر، ممبران اور افسران نے شہداء کی عظیم قربانی کو سراہا اور فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے  کسٹم اہلکار  وں کی یاد  میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

اسلام آباد: ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پانچ کسٹمز اہلکاروں کی یاد میں جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹرز میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

محکمہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسٹم حکام کو 18 اپریل کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے شہید کیا گیا تھا۔


تعزیتی ریفرنس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ ممبران اور افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین ایف بی آر، ممبران اور افسران نے شہداء کی عظیم قربانی کو سراہا اور فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll