جی این این سوشل

پاکستان

ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے معاملات ہفتہ دس دن میں سامنے آجائیں گے: شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ وہ ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں شامل نہیں تھے،ان کے ساتھ ہونے والے معاملات ہفتہ دس دن میں سامنے آجائیں گے،ٹی ایل پی کو پنجاب حکومت نے کالعدم قرار دیا تھا، انہی کی درخواست پر پابندی واپس لی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے معاملات ہفتہ دس دن میں سامنے آجائیں گے: شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال کے اثرات بھی پاکستان پر ہوں گے، پاکستان کی معیشت پہلے ہی مشکل صورتحال کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پولیس پر بھاری ذمہ داریاں ہیں، اسلام آباد پولیس میں ایک ہزار جوانوں کو جلد بھرتی کیا جائے گا، فائل وزارت خزانہ میں ہے، پاکستان میں وزیر کوبھی فائل کے ساتھ چلنا پڑتاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ماحول اچھا ہونا چاہیے اور یہاں کرائم کم ہونے چاہئیں،پنجاب میں پولیس کے جو لوگ شہید ہوئے انکے گھرجائیں گے، سارے پاکستان کی پولیس پر فخر ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہےکہ وہ  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حامی ہیں، ان کی جماعت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، پوری حکومت جانتی ہےکہ ان کا ایک ہی مسئلہ مہنگائی ہے، اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ساری دنیا میں ہوا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اتحادی کہیں نہیں جارہے، مطالبے منوانے کے لئے کچھ نہ کچھ کرناہوتا ہے،تحریک چلانے کا وقت وہ تھا جب فضل الرحمان پہلی دفعہ اسلام آباد آئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن والے انتخابی مہم چلارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان 5سال پورے کریں گے،شہبازشریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں شامل ہے۔

 

 

پاکستان

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا اور ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو آج پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔

لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں بہت عمدہ پروگرام شروع ہوا، اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء پر خوشی ہورہی ہے۔

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔ کسی جماعت نے اتنا کام نہیں کیا جتنا مسلم لیگ ن نے کیا اور مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ ملکی استحکام آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹروے مسلم لیگ ن کے دور میں بنے، ڈالر کو ہم نے باندھ کر رکھا، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ن لیگ نے ختم کی جب کہ یلو کیپ منصوبے کو ختم کردیا گیا اور اس ملک میں پہلی اورنج لائن بھی ن لیگ نے بنائی۔a

انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے جب کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی عوام پر ہی خرچ کی جارہی ہے، 75 سالوں میں لوگوں کی بہت بڑی آبادی گھروں سے محروم ہے، عوام سے قرض کی مد میں کوئی سود نہیں لیا جارہا، ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

وہ علاقائی اورعالمی امور پر بھی بات چیت کریںگے ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ ،ثقافت اور عقیدے پر مبنی مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

ملائشیا کے رہنما اپنے پاکستانی ہم منصب شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔انورابراہیم کے ہمراہ وزراء ، نائب وزراء اور اعلی حکام پر مشتمل اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا ۔دورے کے دوران وہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریںگے ۔فریقین تجارت، روابط، توانائی، زراعت، حلال صنعت ، سیاحت ، ثقافتی وفود کے تبادلوں اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے وسیع ایجنڈے پرتبادلہ خیال کریںگے۔

وہ علاقائی اورعالمی امور پر بھی بات چیت کریںگے ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ ،ثقافت اور عقیدے پر مبنی مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں ۔

یہ دورہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حالیہ انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ 2024 کو کرایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حالیہ انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ 2024 کو کرایا، انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی متعدد خامیاں تھیں جب کہ الیکشن کمیشن نے اس کو 23 اپریل 2024 کو نوٹس بھیجا اور اس کیس کی پہلی سماعت 30 اپریل 2024 کو ہوئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس معاملے میں الیکشن کمیشن مسلسل لچک کا مظاہرہ کر رہا ہے جب کہ پی ٹی آئی کو کئی مواقع فراہم کیے گئے کہ وہ اپنے آئینی تقاضے پورے کرے، اس سست روی اور تاخیر کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ پارٹی  پر عائد ہوتی ہے۔

ترجمان کے مطابق اپریل 2024 سے لے کر اکتوبر 2024 تک اس کیس کی چھ سماعتیں ہوچکی ہیں، ان سماعتوں میں سے پانچ بار اس جماعت نے مزید وقت مانگا اور ہر بار سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جب کہ آج کی سماعت میں بھی التوا مانگا گیا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس معاملے کو قانونی طور پر حل کرنے کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پرہمیشہ قانونی لچک کا مظاہرہ کیا ہے لیکن جماعت کی جانب سے بارہا التواء کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے یہ معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll