جی این این سوشل

دنیا

ایکواڈور کی جیل میں دو گروپوں میں تصادم، 68 قیدی ہلاک

ایکواڈور: ایکواڈور کی جیل میں تشدد میں 68 قیدی ہلاک اور دو درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایکواڈور کی جیل میں دو گروپوں میں تصادم، 68 قیدی ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق  ایکواڈور کی جیل میں تشدد میں 68 قیدی ہلاک اور دو درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

رپوٹ کے مطابق، پولیس ٹیکٹیکل یونٹس جو جیل کی عمارتوں میں داخل ہوئے ہیں، انہیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔ملک کی جیلوں میں اس سال اب تک 300 کے قریب قیدی موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

ستمبر میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی ایکواڈور کی تاریخ کی بدترین تھی۔

اس وقت، جیل کے ایک ونگ کے قیدی ایک سوراخ سے رینگتے ہوئے دوسرے ونگ تک رسائی حاصل کرتے تھے، جہاں وہ دوسرےگینگ کے ارکان پر حملہ کرتے تھے۔حکومت نے کمپلیکس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے سینکڑوں افسران اور فوجی جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں  صدر گیلرمو لاسو نے  ان خاندانوں سے تعزیت کی جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے  اور کہا کہ  افراتفری سے فائدہ اٹھانے والے مافیاز سے لڑنے کے لیے  نئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ اسی جیل میں رواں سال  ستمبر کے آخر میں دو گرپوں کے درمیان لڑائی کے واقعے میں 119 قیدی ہلاک ہو گئے تھے۔

دنیا

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، مزید 13 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق مغربی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملےمیں 7 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، مزید 13 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر دہشتگردانہ حملے جاری، مزید 13 فلسطینی شہید کر دیئے۔

صابرہ محلے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، نصیرات کے قریب صیہونی فوج کے توپ خانے کے حملے میں شیرخوار شہید ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق نہتے فلسطینیوں پر بھوک اور افلاس کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، صحت کی سہولیات بھی ناپید ہو گئیں۔

ڈائریکٹر کمال عدوان ہسپتال نے کہا کہ اسرائیلی فورسز صحت کی سہولیات پر فائرنگ کر کے نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مغربی کنارے کے جنین محلے میں اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 972 ہوگئی، 1 لاکھ 4 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملےمیں 7 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے تمام اہلکاربازیاب

ڈی پی او نے تصدیق کی کہ بازیاب ہونے والے تمام 7 اہلکار بحفاظت بنوں پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے تمام اہلکاربازیاب

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے تمام اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام مغوی اہلکاروں کی بازیابی کی تصدق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ عمائدین اور پولیس کی کوششوں سے یہ کامیابی ملی ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ گزشتہ روز بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے کے سب ڈویژن وزیر میں قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور پھر وہ 7 اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

ڈی پی او نے تصدیق کی کہ بازیاب ہونے والے تمام 7 اہلکار بحفاظت بنوں پہنچ گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے

اردو ادب کے ناقدین غالب اور اقبال کے بعد فیض کو اردو کا سب سے بڑا شاعر مانتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے۔

بر صغیر کے اس عظیم شاعر نے13 فروری 1911 کوبمقام سیالکوٹ آنکھ کھولی ۔ اردو ادب کے ناقدین غالب اور اقبال کے بعد فیض کو اردو کا سب سے بڑا شاعر مانتے ہیں ۔فیض کے کلام کا دھیما پن ان کے اسلوب کی نمایاں خصوصیت ہے۔

فیض احمد فیض نے اپنی شاعری کے ذریعے ظلم، بے انصافی اور جبر و استبداد کے خلاف ساری زندگی جدوجہد کی، انقلابی فکر اور عاشقانہ لہجے کو ایسا آمیز کیا کہ اردو شاعری میں نئی جمالیاتی شان پیدا ہوگئی۔

فیض ترقی پسند تحریک کے فعال رکن تھے ،انہیں لینن ایوارڈ بھی ملا، ایم اے او کالج امرتسر میں لیکچرر رہے ، فوج میں بطور کیپٹن محکمہ تعلقات عامہ میں کام کیا، لیفیٹنٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پائی ،مختلف اخبارات اور ادبی رسالوں سے بھی  وابستہ رہے ۔

فیض احمد فیض کو9 مارچ 1951ون کو روالپنڈی سازش کیس میں گرفتار کیا گیا اور چار سال بعد 1955میں رہائی ملی

ناانصافی اور جبر کے خلاف آواز بلند کرنے والا یہ شاعر  20 نومبر 1984 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جاملا  لیکن ان کے لکھے اشعار کی گونج آج بھی تابندہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll