جی این این سوشل

پاکستان

مہنگائی کی وجہ صرف عمران خان کی نااہلی ہے : بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ صرف عمران خان کی نااہلی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

BILAWAL
BILAWAL

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان مہنگائی روکنے کے لیے اقدامات کریں یا گھر جائیں۔ 
جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کو روکنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان سے یہ مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم ہر بحران پر نوٹس لے کر نئے بحرانوں کو پیدا کرتے ہیں۔ 
 
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ صرف عمران خان کی نااہلی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے کوئی وژن نہیں۔

کھیل

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے کی اعلیٰ حکام سے علاج  کیلئے اپیل

پی سی بی اور حکومت علاج کےلئے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے، بیٹا نعمان نذیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے کی   اعلیٰ حکام سے علاج  کیلئے اپیل

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبعیت خراب ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر  نے پی سی بی اور اعلیٰ حکام سے علاج  کیلئے اپیل کردی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونئیر شدید علیل ہوگئے ہیں ، ان کے صاحبزادے نے بتایا کہ شدید بیماری کے باعث ان کے پیٹ میں پانی بھرنے لگا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرکے بیٹے نعمان نذیر نے بتایا کہ محمد نذیر جونئیر کو اس وقت فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے، گذشتہ تین چار برس سے میں خود ان کا علاج کرا رہا ہوں، میری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ میرے والد کے علاج کیلئے فوری اقدامات کریں۔

نعمان نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے بھی ان کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے لیکن اس وقت انہیں انتہائی نگہداشت کی اشد ضرورت ہے اس لیے اب پی سی بی اور حکومت اس حوالے سے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے،  والد کو پہلے سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔ 

یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں اور نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں تین فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں تین فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔

میٖڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 69 ڈالرکے قریب رہی،   جبکہ عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی 4 فی صد اضافہ ہوا، گیس 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی ترسیلات زر میں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں، پاکستان کو اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر ، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر، اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔

جولائی تا اکتوبر2025 میں مجموعی ترسیلات زر 35 فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستانی ترسیلات زرمیں تواتر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں معاونت ہوئی ، ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری آئی۔

ترسیلات زر میں اضافے کا سبب ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کو فروغ دے گا۔    

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll