جی این این سوشل

کھیل

شاہد آفریدی نے غصے میں ٹی وی توڑ دیا،آخر کیوں؟

بوم بوم آفریدی 2017 میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک مرتبہ انہوں نے گھر کا ٹی وی توڑ دیا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

SHAHID AFRIDI
SHAHID AFRIDI

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے بوم بوم چھکوں سے تو سب واقف ہی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مرتبہ انہوں نے غصے میں آکر  اپنے گھر کا ٹی وی ہی توڑ ڈالا تھا؟

بوم بوم آفریدی 2017 میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک مرتبہ انہوں نے گھر کا ٹی وی توڑ دیا تھا۔

شاہد آفریدی نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے بیگم کی وجہ سے ٹی وی توڑا تھا، پہلے ہمارے ہاں بھارتی چینل کے ڈرامے بہت چلتے تھے، میں بیگم کو منع کرتا تھا کہ اکیلے میں ڈرامے دیکھ لیا کرو لیکن بچوں کو نہ بٹھایا کرو۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک دن گھر آیا تو دیکھا کہ بھارتی ڈرامہ چل رہا ہے اور میری بیٹی ٹی وی کے سامنے کھڑے ہوکر  آرتی (پوجا) کر رہی ہے، میں نے غصے میں کہنی مار کر ٹی وی دیوار کے اندر کر دیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بچوں کی تربیت بہت ضروری ہے، آج کل کی مائیں بچوں کے رونے پر انہیں آئی پیڈ، آئی فون یا ٹی وی کھول کر دے دیتی ہیں، خواتین کے پاس اتنا وقت نہیں کہ بچوں سے بیٹھ کر بات کریں۔

تفریح

عامر خان کی نئی فلم ستارے زمین پر کب ریلیز ہو  گی؟

عامر خان کی نئی آنے والی سال 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم  تارے زمین پر کا سیکوئل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عامر خان کی نئی فلم ستارے زمین پر کب ریلیز ہو  گی؟

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم  ستارے زمین پر  جلد ریلیز ہو رہی ہے۔

عامر خان اپنی پچھلی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے دو سال بعد اب پھر  سے بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے عامر خان کی یہ فلم  رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ ہندوستانی میڈٰیا  کے مطابق، یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی ہسپانوی فلم ’کیمپیونس‘ (چیمپیئنز) کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

عامر خان کی نئی آنے والی سال 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم  تارے زمین پر کا سیکوئل ہے۔

 ’فلم ستارے زمین پر‘ کی ہدایتکاری آر ایس پرسنا نے کی ہے جبکہ مرکزی کرداروں میں عامر خان، جینیلیا دیش مکھ، اور درشیل سفاری شامل ہیں۔

بالی ووڈ فلم ’تارے زمین پر‘ میں ڈسلیکسیا جیسے مسئلے کو اجاگر کیا گیا تھا اس مرتبہ بھی فلم ستارے زمین پر میں ڈاؤن سنڈروم جیسی سنگین بیماری پر روشنی ڈالی جائے گی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Aamir Khan Productions (@aamirkhanproductions)

عامر خان نے فلم ’تارے زمین پر‘ میں  آرٹس ٹیچر رام شنکر نکمب کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک طالب علم، ایشان اوستھی، کو ڈسلیکسیا پر قابو پانے اور اس کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

 فلم میں ایشان اوستھی کا کردار چائلڈ اسٹار درشیل نے نبھایا تھا، جو اب اس کے سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بنوں میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

فائرنگ سے ملک شادی خیل، عجب خان، اجمل اور ایک خاتون جاں بحق جبک چار افراد زخمی بھی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں میں  گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

بنوں کے علاقے جانی خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی ملک سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سین تنگہ ویکی میں رونما ہوا جس میں نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ملک شادی خیل، عجب خان، اجمل اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل بنوں میں گزشتہ روز پولیس چوکی سے سات اہلکاروں کے اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ڈی پی او کے مطابق مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی کے باوجود لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ

لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی کے باوجود  لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ

پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی آگئی جبکہ لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے، لاہور کا اے کیو آئی 252ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر اولیاء ملتان میں آلودگی کی شرح 286ہوگئی۔

سموگ کی صورتحال بہتر ہوتے ہی لاہور اور ملتان کے علاوہ تمام ڈویژنز میں تعلیمی ادارے کھل گئے، محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے تمام طلبہ اور اساتذہ کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔

علاوہ ازیں سموگ کی شدت کم ہونے پر پابندیوں میں بھی نرمی کردی گئی، تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ڈائن اِن اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll