جی این این سوشل

پاکستان

ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دیدیا

لاہور: ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،مسلم لیگ قائد اعظم کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دیدیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب کے صدرپرویز الٰہی کی زیرصدارت ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے فیصلوں کا اختیارپرویزالٰہی کو دے دیا۔

ق لیگ کے ارکان اسمبلی نے بڑھتی بیروزگاری اورمہنگائی، ڈالر، پیٹرول، بجلی،گیس کی بڑھتی قیمتوں، امن وامان کی ابترصورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ق لیگ کے ارکان اسمبلی نےکہا ہے کہ ان تمام وجوہات کی بنا پر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتاجارہا ہے، عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں؟ عام آدمی اذیت میں ہے، حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

مسلم لیگ ق کے مطابق حکومت نان ایشوزکو ایشوزبناکرعام آدمی کےزخموں پرنمک چھڑک رہی ہے، عام آدمی کوریلیف نہ دیاگیاتوحالات مزید بگڑیں گے۔

دنیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک

کچھ افراد مٹی سے بنے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کا رابطہ اب بھی منقطع ہے کیونکہ قصبوں اور دیہاتوں کے درمیان اہم سڑکیں اب بھی بند ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک

نیپال میں بڑے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دارالحکومت کھٹمنڈو کے آس پاس کی وادی میں دو روز سے جاری شدید بارش کے بعد اتوار کے روز درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے ایک چھت سے دوسری چھت پر کود گئے، جس سے ہزاروں گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔ دریں اثنا، عملہ اب بھی ہیلی کاپٹروں اور انفلیٹیبل کشتیوں پر امدادی کام کر رہا ہے۔

کچھ افراد مٹی سے بنے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کا رابطہ اب بھی منقطع ہے کیونکہ قصبوں اور دیہاتوں کے درمیان اہم سڑکیں اب بھی بند ہیں۔

منگل تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کے باوجود اتوار کو بارش میں کمی آئی ، حکومتی ترجمان کے مطابق اب تک تین ہزار سے زائد افراد کو بچایا جا چکا ہے۔

لیکن سیلاب کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہت سی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اتوار کے روز حکام نے بتایا کہ 60 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,692.60، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,820.82 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 320.55 ریال، 22 قیراط ایک گرام 293.84 اور18 قیراط 240.41 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 280.48 ریال رہی۔

اسی طرح گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,692.60، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,820.82 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,077.26 ریال جبکہ ایک کلو گرام سونا 322,791 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا ہے۔جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی۔

واضح رہے کہ   حسن نصراللہ جمعے کی شب بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے،گزشتہ روز لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll