پاکستان
ملک میں گیس بحران حکومتی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے:شہباز شریف
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہریوں کو صرف تین وقت گیس فراہمی کا اعلان حکومتی بے حسی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملک میں گیس کے بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی عدم فراہمی اوربحران حکومتی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہباز شریف نےحکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی ابھی شروع بھی نہیں ہوئی لیکن گھروں اور کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں اس وقت 18 مزید کارگوز کی کھپت ہے لیکن حکومت صرف 10 کارگوز منگوا رہی ہے،انہوں ںے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت میں آئی ہے گیس مہنگی سے مہنگی ہورہی ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ملک، عوام اور معیشت عمران خان کی مزید نا اہلی، کرپشن اوربے حسی کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔
دنیا
ہرینی امرسوریا دوسری مرتبہ سری لنکا کی وزیر اعظم مقرر
ہرینی امر سوریا اس سے قبل ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دے چکی ہیں
سری لنکا کےنو منتخب صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ہرینی امرسوریا کو سری لنکا کا وزیراعظم مقرر کیا۔
امرسوریہ 2020 سے نیشنل پیپلز پاور پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے قبل وہ سری لنکا کی اوپن یونیورسٹی کے شعبہ سوشل اسٹڈیز میں سینیئر لیکچرر تھیں۔
واضح رہے کہ ہرینی امر سوریا اس سے قبل ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دے چکی ہیں۔
سری لنکا میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں انورا کمارا ڈسانائیکے ایک مرتبہ پھر جیت حاصل کی ہے، انہوں نے عام انتخابات میں 225 رکنی پارلیمنٹ میں 159 نشستیں حاصل کی تھیں ، تجربہ کار قانون ساز وجیتا ہیراتھ کو ایک بار پھر وزارت خارجہ کا کا قلمدان بھی سونپ دیا ۔
صدر انورا کمارا نے حلف برداری کے دوران کسی نئے وزیر خزانہ کا نام نہیں لیا، جس سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اہم مالیاتی قلمدان اپنے پاس رکھیں گے جیسا کہ انہوں نے ستمبر میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد کیا تھا۔
پاکستان
علی امین گنڈا پور کا وزیراعظم کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط
آئین پاکستان کے آرٹیکل 154 کے تحت ہر 90 دن میں اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے، خط کا متن
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھ دیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خط میں لکھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 154 کے تحت ہر 90 دن میں اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے لیکن جنوری 2024 کے بعد سے یہ آئینی تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا۔
خط میں کہا گیا کہ اجلاس وفاقی اکائیوں کے درمیان تعاون بڑھانے، اہم مسائل کے حل، اور ملک میں امن، ہم آہنگی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے تاہم مشترکہ مفادات کونسل کی اجلاسوں کی تاخیر سے ان مسائل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
خط میں درخواست کی گئی کہ ذاتی دلچسپی لے کر ان اجلاسوں کے باقاعدہ انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔
موسم
سموگ کے تدارک کےلئے لاہور سمیت پنجاب میں مزید پابندیاں عائد
لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز 24 نومبر تک بند رہیں گے
لاہور سمیت پنجاب میں سموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں عائد کر دی گئیں، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز 24 نومبر تک بند رہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے جبکہ لاہور اور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کو اجازت ہو گی، ہیوی ٹریفک کی لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی، اینٹوں کے بھٹے، فرننس انڈسٹری کے کام پر لاہور اور ملتان میں بندش ہوگی۔
لاہور اورملتان میں رسٹورنٹس صرف 4 بجے تک کام کریں گے، لاہور اور ملتان کے ریسٹورنٹس کو 4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہو گی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔
سموگ کے پیش نظر لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، لاہور اور ملتان میں تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز رات 8 بجے تک کام کریں گی، ریسکیو 1122 سموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا جبکہ فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی اور تندوروں کو تمام پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
علاقائی 2 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
ٹیکنالوجی 23 گھنٹے پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی