Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 1st 2021, 8:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنےکافیصلہ،   وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔وزیر اعظم نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا  ٹویٹ میں کہنا ہے کہ  ‏اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپےفی لیٹر  تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی، وزیراعظم عمران خان نے  اوگرا کی تجویز منظور نہیں کی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔شہباز گل نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے  کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی۔

Advertisement