Advertisement

میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف شدید احتجاج، پولیس کریک ڈاؤن سے حالات کشیدہ

میانمار: فوجی بغاوت کیخلاف شدید احتجاج اور پولیس کےکریک ڈاؤن سے حالات کشیدہ ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 1 2021، 9:53 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف شدید احتجاج   اور پولیس کےکریک ڈاؤن  سے حالات کشیدہ ہوگئے۔ ینگون  میں پولیس  کی فائرنگ سے 5مظاہرین  ہلاک ہو گئے۔ احتجاجی ريليوں ميں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی۔

ینگون،منڈالے اور جنوبی شہر داوی میں سرکاری فورسز نے کریک ڈاون کے دوران مظاہرین پر فائرنگ کر دی،  آنسو گیس اورسموک بم کابےدریغ استعمال کیا۔پولیس اورمظاہرین آمنےسامنےآگئے شدیدجھڑپیں ہوئیں۔

فائرنگ سے 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، شدید زخمیوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچایا جبکہ سیکڑوں  مظاہرین  کو گرفتار کیاگیا۔مظاہرین کی بڑی تعداد آن سان سوچی کی  رہائی کامطالبہ کرتےہوئے ان کےماسک پہن کرسڑکوں پرآگئے۔

 اقوام متحدہ میں تعینات میانمار کے سفیر نے جنرل اسمبلی سے فوج کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تا کہ ملک میں جمہوریت بحال ہوسکے، سفیر کو فوج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے پر فوجی حکومت نے عہدے سے برطرف کر دیا۔

Advertisement
Advertisement