جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب : تین ماہ کے دوران 65 ہزار سے زائد شہریوں کو ملازمتیں فراہم کی گئیں ، سعودی ذرائع

مملکت میں انجینئرنگ، کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اکاؤنٹنٹ کے پیشوں، قہوہ خانوں اور ریستورانوں کی اسامیوں میں سعودیوں کو نوکریاں ملیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب : تین ماہ کے دوران 65 ہزار سے زائد شہریوں کو ملازمتیں فراہم کی گئیں ، سعودی ذرائع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ریاض: سعودی عرب میں تین ماہ کے دوران 65 ہزار سے زائد شہریوں کو ملازمتیں دی گئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے بتایا کہ سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران 65 ہزار سے زیادہ سعودیوں کو روزگار فراہم کیا گیا۔

وزارت نے کہا کہ مملکت میں انجینئرنگ، کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اکاؤنٹنٹ کے پیشوں، قہوہ خانوں اور ریستورانوں کی اسامیوں میں سعودیوں کو نوکریاں ملیں۔

سعودی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ سعودائزیشن کے تحت یہ ہدف حاصل ہوا، انجینئرنگ کے شعبے میں بھی مقامی نوجوانوں کو ملازمتیں دے رہے ہیں، اس حوالے سے اپنا ٹارگٹ بھی پورا کرلیا ہے۔

‘مملکت میں خواتین سمیت 16 ہزار افراد کو انجینیئرنگ کے شعبے میں روزگار فراہم کیا گیا۔’

وزارت افرادی قوت نے مملکت میں سعودائزیشن کے عمل کو تیز کرنے اور سعودیوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں غیر ملکی کارکنوں کی جگہ سعودیوں کے تقرر کو لازمی کیا ہے۔

کھیل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، رکن سلیکشن کمیٹی بلال افضل اور عامر میر سمیت دیگر  بھی موجود تھے  

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی  پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  ملاقات میں آئندہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ایونٹس پر تبادلہ خیال کیاگیا،  چیئرمین   پاکستان کرکٹ بورڈ نے بورڈ حکام سے مستقبل میں پی سی بی کے اقدامات پر بھی بریفنگ لی۔ 

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، رکن سلیکشن کمیٹی بلال افضل اور عامر میر سمیت دیگر  بھی موجود تھے  ۔    

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈیں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعت  کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی جانب سے ہاؤس آف کامن میں پیش کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈیں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف  تحریک عدم اعتماد ناکام

کینیڈا میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔  تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعت  کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی جانب سے ہاؤس آف کامن میں پیش کی گئی۔

عدم اعتماد کی قرارداد کی حمایت میں 120 جبکہ مخالفت میں 211 ووٹ ڈالے گئے اور اس طرح وزیراعظم ٹروڈو اور ان حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد ناکام ہوگئی۔ 

عدم اعتماد تحریک کی ناکامی کی بعد بھی کینیڈین وزیراعظم کی مشکلات میں زیادہ کمی نہیں ہوئی کیونکہ ان کی حکومت کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ 

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ٹروڈو حکومت کی اہم اتحادی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ٹروڈو حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوا تاہم اس صورتحال کے باوجود جسٹن ٹروڈو کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین پراعتماد ہیں کہ 2025 سے قبل ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اداکارہ نازش جہانگیر کی فراڈ کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج

اداکارہ کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد یرخارج کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکارہ نازش جہانگیر کی  فراڈ کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج

لاہور کی عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف  تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے فراڈ کا  مقدمہ درج کررکھا ہے۔ سیشن کورٹ لاہور نے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ اداکارہ کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد یرخارج کی گئی۔

نازش جہانگیر کے خلاف اداکارہ اذان اسود ہارون نے مقدمہ درج کروایا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی۔

دو ماہ گزرنے کے باجود اداکارہ نازش جہانگیر نے نہ 25 لاکھ روپے اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔ عدالت نے مقدمے کے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll