جی این این سوشل

دنیا

یوگنڈا کے دارلحکومت کمپالا میں دو  دھماکے 

کمپالہ : مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے دارلحکومت کمپالا میں  دو زوردار  دھماکے ہوئے ہیں ،  جس کے نتیجے میں دوافراد ہلاک ہوگئے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک  خوفناک   دھماکہ کمپالا کے پارلیمانی ایوینیو کےقریب  عمارت میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکے کی آواز  پولیس اسٹیشن کے قریبسنی گئی ،  دھماکے کےبعدمتعدد گاڑیوں میں آگ لگی گئی۔  دھماکے کے بعد پارلیمنٹ بندکردی گئی ہے ۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق  دھماکے میں متعدد افراد کی  ہلاکتوں اور زخمی ہونے  کا خدشہ ہے ۔

ایک آن لائن پوسٹ کی گئی عینی شاہد کی ویڈیو میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکے کی جگہ سے سفید دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دیے۔

پولیس  کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا  اور نہ ہی دھماکوں کی نوعیت کے متعلق کوئی وضاحت دی گئی ہے ۔ 

یوگنڈا حکومت  کی جانب سے  حالیہ ہفتوں میں مسلسل ہونے والے  بم دھماکوں کے تناظرپر  سخت سیکیورٹی پر زور دیاجارہا ہے ۔

خبر میں تفصیل شامل کی جارہی ہے ۔۔

تجارت

پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرت مثبت رہے ،آئی ایم ایف

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرت مثبت رہے ،آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاشی امور پر پاکستانی حکام سے بات چیت مثبت رہی ہے۔

آئی ایم ایف کی جاب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان سے 12 تا 15 نومبر تک مشن چیف  نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے جس میں وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی اور مذاکرات میں نجی شعبوں کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، اہداف پرسختی سے عمل درآمد سے عوام کے معیار زندگی  کو بہتر بنایا  جا سکتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکومت ٹیکس نہ دینے والے شعبہ سے ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے پرعزم ہے سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پربھی بات چیت ہوئی، جبکہ پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اور توانائی کے چیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی۔

اعلامیے  کے مطابق حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کی ششماہی جائزہ کے لیے کی گئی، مذاکرات میں معاشی اصلاحات، معاشی پالیسیز اور معاشی ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، وفد کا  کہنا تھا کہ پاکستان حکام سے مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پھر پاکستان آئے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد  اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے3خواتین سمیت6 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد  زخمی  ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہیں۔
حادثے کا شکار ہونیوالی جیپ نصیرآباد پہٹکہ سے کیلگراں جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد  اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں  علاج  معالجے کی بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی،امریکی میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے  کابینہ ارکان کی تقرری کا  سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ  نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ، ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو سیکرٹری خارجہ ، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کرچکے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll