کسان تحریک کوعالمی پذیرائی بھی ملی اور دنیا بھرمیں مودی سرکار کی جگ ہنسائی ہوئی۔


نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کسانوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے اور زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کردیا، ان زرعی قوانین کی وجہ سے کسان تقریبا ایک سال سے سراپاء احتجاج تھے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حیرت انگیز یوٹرن لیتے ہوئے کسانوں سے معافی مانگ لی، نریندرمودی نے بھارتی قوم سے خطاب میں تینوں زرعی اصلاحاتی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا، ان زرعی قوانین کی وجہ سے بھارت میں کسان تقریبا ایک سال سے سراپاء احتجاج تھے۔
بھارتی وزیرِ اعظم نے کہا کہ رواں ماہ کے آخرمیں قوانین کے خاتمے کا آئینی مرحلہ شروع کیا جائے گا اور کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی۔ نریندر مودی نے مظاہرین سے اپیل کی کہ کسان احتجاج ختم کرکےگھروں کو واپس چلے جائیں۔
دوسری جانب اپوزیشن رہنما چدم برم نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہار کے خوف سےمودی نے یوٹرن لیا، کسانوں کے مطالبات کا تسلیم ہونا کانگریس کی فتح ہے۔
یاد رہے کہ نئے زرعی قوانین بنانے پر مودی سرکارکیخلاف کسانوں کی بڑی احتجاجی تحریک گزشتہ ایک سال سے جاری ہے ، جس میں مظاہرین نے کئی باردارلحکومت نئی دہلی تک کومفلوج کردیا تھا۔
کسان تحریک کوعالمی پذیرائی بھی ملی اور دنیا بھرمیں مودی سرکار کی جگ ہنسائی ہوئی۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- ایک گھنٹہ قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 20 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 19 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 20 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل





