جی این این سوشل

پاکستان

پیپلز پارٹی کی امیدوار پلوشہ خان سینٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

کراچی : سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کو سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قراردے دیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیپلز پارٹی امیدوار پلوشہ خان سینٹ الیکشن کیلئے اہل قرار
پیپلز پارٹی امیدوار پلوشہ خان سینٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

جی این این کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کاغذات نامزدگی میں کیا خامیاں ہیں ،ہمیں مطمئن کریں۔ 

درخواست گزار نے کہاکہ غیرقانونی طورپر پلوشہ خان کاووٹ پنجاب سے سندھ منتقل ہوا،عدالت نے کہاکہ اگر ووٹ پنجاب سے سندھ ٹرانسفر ہواتوخلاف قانون کیا ہے،الیکشن قوانین کی کس شق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ درخواست گزارنے کہا کہ سیاستدان اپنی مرضی کا قانون بناتے ہیں جو انہیں سوٹ کرے۔ 

عدالت نے کہاکہ ہم اپیلٹ ٹریبونل نہیں رٹ کے دائرہ اختیار میں دلائل دیں۔الیکشن سے متعلق ہمارے پاس محدود اختیارات ہیں ۔ درخواست گزار نے کہا کہ پلوشہ خان نے اثاثے چھپا غلط بیانی کی، جس پر جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیئے تو آپ آرٹیکل 62,63 میں چلے جائیں ، ہمارا اختیار سماعت اس وقت محدود ہے، کئی چیزیں ہم رٹ میں نہیں سن سکتے ، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کی درخواست مسترد کردی۔

 

 

تفریح

معروف ٹی وی اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

30 برس کے فنی سفر کے دوران شفیع محمد شاہ نے 100 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف ٹی وی اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

اداکاری کو نئی جہت سے آگاہ کرنے والے معروف ٹی وی اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے۔

1949 میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہونے والے شفیع محمد شاہ نے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کے علاوہ قانون کی تعلیم بھی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 60 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز حیدر آباد ریڈیو سے کیا۔

اپنے وقت میں پی ٹی وی کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار شہزاد خلیل نے ''اڑتا آسمان'' نامی ڈرامے کے ذریعے شفیع محمد شاہ کو چھوٹی اسکرین پر متعارف کرایا۔ تاہم ''اڑتا آسمان'' ان کی پہلی ہٹ سیریل تھی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے ٹی وی کے سپر اسٹار کا درجہ حاصل کرلیا۔

30 برس کے فنی سفر کے دوران شفیع محمد شاہ نے 100 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مقبول ڈراموں میں 'آنچ'، 'چاند گرہن'،'زینت'، 'دائرے'، 'دیواریں'، 'جنگل'، 'ماروی'،'تپش' اور' لیلیٰ مجنوں' شامل ہیں۔

فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغۂ حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازاگیا۔ 2006 میں انہیں جگر کا عارضہ لاحق ہوا جس نے ان کی جان لے لی اور 2007 میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے ہیں لیکن اداکاری کو نئی جہت دینے والےاس اداکار کو پاکستان ٹی وی کے درخشاں ستارے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

حارث رآف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بن گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن  گئے، انہوں نے 72  ٹی 20  میچوں میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔

کل سڈنی میں کھیلے گئے  تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

 سڈنی میں کھیلے جانے دوسرے میچ میں حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔

حارث رؤف نے 72  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں، جو کہ مشترکہ طور پر  پاکستانی بولر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ شکار ہیں،جبکہ قومی اسپنر شاداب خان بھی 96 اننگز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ حارث رؤف نے  کینگروز کے خلاف دوسرے میچ میں 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جو کہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں کسی بھی غیر ملکی بولر  کے بہترین اعدادوشمار ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے باؤلر نوان کلاسیکرا کے پاس تھا جنہوں نے  2017 میں آسٹریلیا میں 31 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد  کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ,ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

لاہور:صوبائی حکومت نے پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر دی ہے۔

 ترجمان پنجاب  محکمہ زراعت  کے مطابق صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد  کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ،جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔

ترجمان نے مزید  بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت  کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی ہے، کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll