خفیہ رائے شماری حتمی نہیں ، وزراء کا صدارتی ریفرنس پرسپریم کورٹ کی رائے کاخیرمقدم
اسلام آباد: وفاقی وزراء نے سینیٹ انتخابات سےمتعلق صدارتی ریفرنس پرسپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمی نےخفیہ رائے شماری کو ‘حتمی ‘ یا دائمی قرار نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نےسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ تاریخی ہے جس میں بظاہر یہی لگتا ہے کہ انتخابات آئین کی دفعہ 226 کے تحت ہوں گے لیکن ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ہر اقدام اٹھائے اور سیکریسی آف بیلٹ حتمی نہیں ہےبلکہ وقت کے تقاضے اور زمینی حقائق اور ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں ہر قسم کے وسائل ہیں لیکن کرپشن کے باعث ترقی نہیں کر رہا۔ پیسے کے بل بوتے پر منتخب ایسے لوگ عوام کے مفاد کے فیصلے نہیں کرتے، سینٹ کے انتخابات میں پیسے کےلعنت سے چٹخارہ حاصل کرنے کے لئے حکومت نے بھرپور کوشش کی ہے، سینٹ کے انتخابات کے لئے حکمت عملی مرتب کی ہے۔ ہمارا مقصد تھاسینٹرز شفاف طریقے سے منتخب ہو، الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ شفاف انتخابات یقینی بنائے اور انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ ان کاکہنا تھا کہ جب اتنے بڑے ادارے کے اراکین کے انتخابات میں شفافیت پر سوال اٹھیں گے تو ان کی اخلاقی حیثیت کمپرومائز ہوتی ہے اور جو پیسے کے زور پر آتے ہیں وہ اپنے، گروہی اور کاروباری مفادات کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں کرسکتے کیوں کہ ان کے ذاتی مفاد ان کے آڑے آتے ہیں جس کے نتیجے میں ملک اور عوام کی بہتری کے لیے فیصلے نہیں ہو پاتے۔
شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف کی جیت ہوئی اور ہم نے دیکھا کہ شفافیت کے معاملے پر کون کہاں کھڑا تھا۔ ہم چاہتے ہیں سینیٹ میں ہر رکن میرٹ پر منتخب ہو۔حزب اختلاف دھونس اور دھاندلی کی جگہ کھڑی تھی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شفافیت کی جانب کھڑی تھی۔ اپوزیشن امیدوار کے خدمات بھی دیکھ چکے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہر سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ حفیظ شیخ اہل شخصیت ہیں اور وہ سینیٹ انتخابات میں جیت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کو شفاف بنائے گا اور لوگ انتخابات میں شبلی فراز کو نہیں بلکہ عمران خان کو ووٹ دیں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے دو باتیں کی ہیں ، ایک یہ کہ الیکشن 226کے مطابق ہو گا، دوسری بات کہ سیکریسی آف بیلٹ حتمی نہیں ہیں ، یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر وقت خفیہ رہے گا ، الیکشن کمیشن جہاں سمجھتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، پیسوں کو لین دین ہوا ہے وہاں الیکشن کمیشن ایکشن لے سکتا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے بیلٹ پیپر بنانا پڑیں گے اورالیکشن کمیشن کو آج ہی اقداما ت کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ جو 20لوگ ہے جنہوں نے پیسے لے کر ووٹ دئیے ہیں وہ لوگ ایماندار نہیں رہتے ان پر آرٹیکل 63لگ سکتا ہے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ اس پر طریقہ کار واضح کریں ،اس میں الیکشن کمیشن ایجنسیوں کی مدد لے سکتا ہے ،یہ بڑی عجیب بات ہے کہ اس الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دے دیں اور کہیں کہ اگلے الیکشن میں اقدامات کر رہے ہیں ۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ زبردست ہے اور پاکستان کی جیت ہے۔ معزز عدالت نے مختصر رائے دے دی ہے، تفصیلی فیصلہ بھی جلد آجائے گا، آج سے پہلے سینیٹ الیکشن پر اتنی تفصیلی گفتگو نہیں ہوئی، پہلے کروڑوں روپے خرچ کرکے ووٹ خریدے جاتے تھے، ماضی میں سینیٹ کے الیکشن میں پیسہ چلتا رہا، اپوزیشن ضمیر کا سودا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ رائے شماری تا قیامت نہیں ہے، پارٹیوں کی تناسب کے حساب سے نمائندگی ہوگی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے۔سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ سینٹ الیکشن آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے،۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ووٹ ہمیشہ خفیہ نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کیلئے تمام اقدامات کر سکتا ہے، انتخابی عمل سے کرپشن ختم کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، تمام ادارے الیکشن کمیشن کےساتھ تعاون کے پابند ہیں۔

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 13 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 16 hours ago

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 16 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 10 hours ago

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 14 hours ago

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 15 hours ago

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 17 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 12 hours ago

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 16 hours ago

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 11 hours ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 13 hours ago

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 17 hours ago









