جی این این سوشل

تجارت

وزیر اعظم عمران خان  سے چینی تاجروں کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سے چینی تاجروں کے وفد نے  ملاقات کی ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم عمران خان  سے چینی تاجروں کے وفد کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے  کہا کہ ہم ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں چینی تجارت کی سپورٹ کریں گے اورخصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے چین کی گہری دلچسپی کے مشکور ہیں ۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورچین نہ صرف ماضی یا حال میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ یہ ہماری مستقبل کی نسلوں کے ذریعہ بھی متحد رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے عوام کے گرا نقدر تعلقات کو سراہاتے ہیں ،وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان میں صنعتیں لگانے والے تمام چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرسڑکوں کے روابط اور یوٹیلیٹیز جیسے ایشوز کو حل کیا جائے۔

قبل ازیں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی تاجر گلاس، سرامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام شروع کرنے کے لیے تقریباً تیار ہیں 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ معروف موبائل فون کمپنی OPPO دنیا کے معروف ٹیک مینوفیکچررز میں سے ایک ہے، پاکستان میں بھی یک مقامی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ اور ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرنے جا رہا ہے۔جس سے نہ صرف سمارٹ موبائل فونز کی سالانہ درآمد پر زرمبادلہ کے ذخائر کی زیادہ بچت ہوگی بلکہ ہمارے ٹیک گریجویٹس کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل،معاون خصوصی سی پیک ایم خالد منصور، چین کے سفیر نونگ رونگ اور مس چن یان سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ 

پاکستان

اٹارنی جنرل آف پاکستان کی عدلیہ میں مبینہ مداخلت کی تردید

تاثر دیا جارہا ہے کہ عدلیہ یا ایگزیکٹو کے درمیان تعلقات خراب ہیں، منصور اعوان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اٹارنی جنرل  آف پاکستان کی  عدلیہ میں مبینہ مداخلت کی تردید

اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان نے کہا ہے کہا حکومت یا ریاستی ادارے کے کسی بھی افسر نے کسی قسم کا نہ براہ راست رابطہ کیا ہے، نہ وہ کرتے ہیں اور نہ کرسکتے ہیں۔

جسٹس بابر ستار کے خط پر درعمل دیتے ہوئے منصور اعوان کا کہنا تھا کہ آج کل تاثر دیا جارہا ہے کہ عدلیہ یا ایگزیکٹو کے درمیان تعلقات خراب ہیں۔ ریاست کی کچھ حساس معلومات ہوتی ہیں، حساس معلومات کے حوالے سے اٹارنی جنرل یا ایڈووکیٹ جنرل  رابطہ کرتے ہیں۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نہ حکومت نہ ہی ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے نہ کرسکتا ہے، ایسا تاثر  بنایا جا رہا ہے جیسے عدلیہ  اور ایگزیکٹو کے درمیان تعلقات خراب ہو رہے ہیں، درخواست کی گئی تھی کہ سرویلینس سے متعلق معاملات پر بریفنگ ان کیمرا کی جائے، بدقسمتی سے تاثر کچھ ایسا لیا گیا کہ کیس کا فیصلہ کسی ایک رخ  پر کردیا  جائے ایسا نہیں تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ کمیونی کیشن کی، ایک خط لکھا، اس خط کی روشنی میں یا اس خط کے مندرجات رپورٹ کچھ اس طرح سے ہوئے جس سے یہ تاثر جا رہا ہے کہ جیسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کوئی مداخلت ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ان جج صاحب کو ایک مخصوص کیس کے حوالے سے کوئی پیغام اس طرح کا گیا یا انہوں نے سمجھا یا کسی ایسے شخص کی طرف سے گیا جو نہیں جانا چاہیے تو میں نے سوچا کہ میں اس چیز کی وضاحت ضرور کردوں۔

منصور اعوان نے مزید کہا کہ خط لکھنے کا مقصد مداخلت نہیں ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج کے خط کا متن سوشل میڈیا پر بھی آیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں مداخلت کا تاثر دیا جارہا ہے۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آڈیولیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا کہ پیچھے ہٹ جاؤ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز ،تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ آج  کھیلا جائے گا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز ،تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ آج  کھیلا جائے گا

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ آج  کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان آئرلینڈ ٹیم نے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان آئرلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے نہ صرف شکست دی بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں گے دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

دوسری جانب آئرش کپتان نے کہا کہ پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں ایک اور بھارتی شہری گرفتار

یہ تحقیقات یہاں ختم نہیں ہوں گی،ہم جانتے ہیں کہ اس قتل عام میں مزید لوگ بھی ملوث تھے، انہیں تلاش کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، کینیڈین پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں ایک اور بھارتی شہری گرفتار

کینیڈا میں سکھ شہری ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں ایک اور بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، سکھ رہنما کے قتل کیس میں ایک اور بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ گرفتار بھارتی شہری امندیپ سنگھ فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں پابند سلاسل ہے، اس سے قبل 3 مئی کو البرٹا میں 3 بھارتی شہریوں کو فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتارہونےوالے بھارتی شہریوں میں کمل پریت سنگھ،کرن پریت سنگھ اور کرن برار شامل ہیں جو کہ کینیڈا میں 5 سالوں سے عارضی شہری کے طور پر مقیم تھے۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر نے بتایا کہ یہ تحقیقات یہاں ختم نہیں ہوں گی۔ہم جانتے ہیں کہ اس قتل عام میں مزید لوگ بھی ملوث تھے، انہیں تلاش کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تمام تحقیقات مودی سرکار کی جانب اشارہ کر رہی ہیں۔

کینیڈین پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ان افراد کے بھارتی حکومت سے تعلقات تھے یا نہیں اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 8 مئی کو جون 2023 میں کینیڈین سرزمین پر سکھ شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں کینیڈا سے گرفتار 3 بھارتی شہری برٹش کولمبیا کی صوبائی عدالت میں پیش ہوگئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll