لاہور : سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق مبینہ آڈیو کلپ پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

.jpg&w=3840&q=75)
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدراوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو ٹیپ کا منظر عام پر آنا ظاہر کرتا ہے کہ کیسے ایک بڑی اسکیم کے ذریعے نواز شریف اور مریم نواز کو ٹارگٹ کر کے سیاسی عمل سے علیحدہ رکھا گیا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ غلطیوں کو درست کیا جائے ، قوم انصاف کی منتظر ہے۔
The emergence of a new audio clip of former Chief Justice shows how Nawaz Sharif & Maryam Nawaz were targeted as part of a grand scheme to keep them out of political process. Time has come to right the wrongs inflicted on them. The nation looks forward to justice system.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 22, 2021
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو منظر عام پر
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف سزا پر بات چیت کی گئی ہے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی خود سے منسوب آڈیو کلپ کی تردید
دوسری جانب جسٹس ثاقب نثار نے ایک ٹی وی انٹرویو سے گفتگو میں مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ آواز میری نہیں ہے ، اسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے، میں نے کبھی کسی کو اس حوالے سے ہدایات نہیں دیں
۔ان کاکہنا تھا کہ اس قسم کی حرکتوں سے عدلیہ کو دبانے کی روایت پرانی ہے ۔
خیال رہے کچھ روز پہلے بھی گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کی بیان حلفی سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ثاقب نثار نے فون پر ایک جج سے بات کرتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز کو الیکشن سے قبل ضمانت نہ دینے کی ہدایت کی تھی۔

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری
- 12 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
- 10 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 12 گھنٹے قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 6 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 8 گھنٹے قبل

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- 9 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم
- 11 گھنٹے قبل








