جی این این سوشل

کھیل

شعیب اختر خطرناک بیماری میں مبتلا،علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا اعلان

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کی سرجری کروانے  کیلئے آسٹریلیا جانے کا اعلان کیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

Shoaib Akhtar
Shoaib Akhtar

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ان کے بھاگنے کے دن اب ختم ہوگئے ہیں، اب انہوں نے اپنے گھٹنے مکمل طور پر تبدیل کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق باؤلر کے مطابق ان کے گھٹنوں کی سرجری بہت جلد آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہوگی جس کیلئے وہ روانہ ہوجائیں گے ۔

خیال رہے کہ شعیب اختر بچپن سے ہی گھٹنوں کی بیماری میں مبتلا ہیں تاہم اس عارضے کے باوجود وہ دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر بنے ۔

پاکستان

چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین سینیٹ  سے امریکی سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال 

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی مفادات کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔  پائیدار دوستی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 امریکی سفیر نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امریکہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ 
چیئرمین سینٹ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ مختلف شعبوں میں پاکستانی حکومت سے تعاون پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط اور تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی نئی اقتصادی ٹیم کو سراہتے ہوئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا۔ پاکستان کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان مزید اقتصادی تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ 
پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کی روشنی میں، بلوم نے افراط زر میں کمی کے رجحان اور ڈالر کے ذخائر میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت پر اعتماد سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

بشری بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ نجی اسپتال سے کروائے گئے ، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شریٰ بی بی کو پی ٹی آئی کی پسند کے کسی اور اسپتال میں ریفر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی کیونکہ ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشری بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ نجی اسپتال سے کروائے گئے ، وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے منگل کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کی درخواست پر بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ اسلام آباد کے ایک بہترین نجی اسپتال میں کیے گئے۔

قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی جانب سے اٹھائے گئے پوائنٹ آف آرڈر کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں پر اعتراضات کے باعث بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ نجی اسپتال سے کرائے گئے۔


انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو پی ٹی آئی کی پسند کے کسی اور اسپتال میں ریفر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی کیونکہ ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے ان کی صحت کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

ملاقات میں ورکرز کنونشن کے انعقاد سمیت ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی مشاورت ہوئی، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بدھ کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پارٹی کے معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر بدلتی ہوئی سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں پارٹی کی کارکردگی اور حکمتِ عملی پر بھی بات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے جمعہ سے شروع ہونے والے احتجاج کے حوالے سے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ احتجاج کی حدود متعین کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے تحریک انصاف کے بانی سے ورکرز کنونشنز کے انعقاد سے متعلق معاملات پر بھی مشاورت کی۔ اس حوالے سے ذمہ داریاں تفویض کیے جانے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll