جینیوا : اقوام متحدہ نے افغانستان کے بینکوں سے متعلق ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کرنے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شہریوں کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں ناکامی، کم ڈیپازٹس، نقد رقم کی کمی کی وجہ سے مالیاتی نظام تباہ ہو سکتا ہے۔ افغان بینکوں کو سہارا دینے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے بینکاری اور مالیاتی نظام سے متعلق اقوام متحدہ کی تین صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ’ یو این ڈی پی‘ کا کہنا ہے کہ بینکاری نظام کے بحران سے معیشت پر ’بہت زیادہ‘ منفی سماجی اثرات مرتب ہوں گے۔
افغانستان میں بینکنگ، مالیاتی نظام پر اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کا مالیاتی اور بینک ادائیگی کا نظام درہم برہم ہے، موجودہ رجحانات کے مطابق سال کے آخر تک افغانستان کے ڈیپازٹ بیس کا تقریباً 40 فیصد ختم ہو جائے گا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اگر افغان بینکنگ سسٹم ناکام ہو جاتا ہے تو اسے دوبارہ بنانے میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں۔
اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں افغان بینکنگ سسٹم کو بچانےکیلئے ڈیپازٹ انشورنس اسکیم، مختصر، درمیانی مدت کی ضروریات کے لیے مناسب لیکویڈیٹی یقینی بنانے ، کریڈٹ گارنٹی اور قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا اختیار دیئے جانے کی تجاویز پیش کی ہیں۔
یاد رہے کہ ملک میں بینک سے ہفتہ وار رقم نکالنے کی حد مقرر کردی گئی ہے تاکہ بینکوں سےتیزی سےرقم نکالنے کے عمل کو روکا جاسکے۔
واضح رہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے بھی افغانستان کا بینکاری کا نظام تباہ حالی کا شکار تھا، لیکن اس وقت ترقیاتی امداد فراہم کی جارہی تھی۔افغانستان کے اربوں ڈالرز کے اثاثے بیرون ملک میں منجمد ہیں، اقوام متحدہ اور امدادی گروپ اب ملک میں کافی رقم کے فراہم کرنے کے جدوجہد کر رہی ہیں۔

قومی ائیر لائن کی 5 سال بعد برطانیہ کے لیے پہلی اڑان
- 3 گھنٹے قبل

ہندوتوا فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے،اقلیتیں اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں،پاکستان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ، طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا ، دہشت گردی روکنے کیلئے نگرانی نظام پر بات ہوگی
- 3 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پرتیز رفتار ٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،آئی ایس پی آر
- 8 منٹ قبل

لاہور میں فضائی آلودگی بدستور برقرار، آلودہ ترین شہروں میں آج پھر سرفہرست
- 3 گھنٹے قبل

معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کو "خطے کا سفارتی فاتح" قرار دے دیا
- 43 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
- چند سیکنڈ قبل

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- 16 گھنٹے قبل

اٹلی : کیتھولک چرچ کے پادریوں کی جانب سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور علاقوں میں سرد رہے گا،محکمہ موسمیات
- 3 گھنٹے قبل












