پیر کو ڈبیلو ٹی ایل آئل کی قیمت 76.10ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 78.89ڈالرکی سطح پر آگئی ہے۔


عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بدھ کو ڈبلیو ٹی ایل آئل کی قیمت 80.76ڈالر فی بیرل جب کہ برینٹ آئل کی قیمت 82.43ڈالر فی بیرل تھی لیکن اس کے بعد سے تدریجاً کمی دیکھی جارہی ہے اور پیر کو ڈبیلو ٹی ایل آئل کی قیمت 76.10ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 78.89ڈالرکی سطح پر آگئی ہے۔3 روز میں خام تیل کی قیمت میں ڈبیلو ٹی ایل کی فی بیرل قیمت میں 4.66ڈالر اور برینٹ آئل کی قیمت میں 3.54ڈالرکی کمی آچکی ہے۔
مزید پڑھیں:تمام تعلیمی اداروں اور نجی دفاتر اب ہفتے میں تین روز چھٹی کریں گے
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خام تیل کی پیداوار بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے کرونا لاک ڈاؤن کھلنے کی وجہ سے اضافی طلب کے مقابلے میں سپلائی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس سے قیمتوں میں کمی آنی شروع ہوگئی ہے۔اس کےعلاوہ کئی یورپی ممالک میں کرونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر دوبارہ سے لاک ڈاؤن لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔ توانائی شعبے کے حوالے سے ریسرچ رپورٹس میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور خام تیل 70ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی نیچے آسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ شروع ہوا تھا اور خام تیل کی فی بیرل تیل 85ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے تیل پیداوار والےممالک کو تو فائدہ ہوا لیکن پاکستان جیسے تیل کی درآمد پر انحصار کرنےوالےممالک اس کی وجہ سے ہوشربا مہنگائی سے دوچار ہوگئے ہیں۔پاکستان کو قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے درآمدی بل بڑھنے کا بوجھ اٹھانا پڑا دوسری طرف ڈالر کی قدر میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا جس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 6 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 2 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 3 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 7 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل