لاہور: سینیٹرفیصل واوڈا کاکہنا ہے کہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے دیا۔

جی این این کے پروگرام "خبرہے" میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ ہر بار پکڑے جانے پر نواز شریف کوسعودی عرب یا لندن بھیج دیا جاتا ہے، کبھی کسی پاپڑ والے کے اکاؤنٹ سے پیسے نکلتے ہیں کبھی کسی اور کےاکاؤنٹ سے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ عدلیہ اور فوج پر تنقید کرتی ہے، ہماری حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے دیا، ہم نےہمدردی کا مظاہر ہ کیا لیکن سانپ نےباہر جاکر وہی کیا جو ہمیشہ کرتا ہے۔ پاکستان میں مختلف کیسز پر ہمیشہ سے تماشا ہوتا رہا ہے، ن لیگ اداروں پر حملے آج نہیں ماضی میں بھی کرتی رہی ہے، ناکامی سسٹم اور اداروں کی ہورہی ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے پروگرام میں کہا کہ انہوں نےاداروں میں سیاسی بھرتیاں کیں اس لئےلوگ ان کو سپورٹ کرتے ہیں، کیسز کی پیشیوں سے پہلے تماشے شروع ہوجاتے ہیں۔ جب بھی اپوزیشن کے پاس گئےتو کہتےہیں قانون سازی کےبجائے ہمارے کیسز ختم کرو، اس ملک میں جو نظام ہے وہ چور، لٹیرے اور قاتلوں کی لئے ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ویڈیوز بلکل آئیں جس میں جج ان سے معافی مانگ رہے تھے لیکن وہ جج نواز شریف کے ہی لگائے ہوئے تھے، جو آڈیوٹیپ آئی ہے اس کا فرانزک ہونا چاہیے، اگر آڈیو غلط ہے تو پھر عبرتناک سزا ہونی چاہیے، ججزکیخلاف سازش کی جارہی ہے کہ عوام کاعدلیہ سے یقین اٹھ جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ 70سالہ گند صاف کرنےکیلئے اچھی ٹیم اورطاقت ور حکومت کی ضرورت ہے، وزیراعظم سےکہا ہے کہ بزدل اورمنافق لوگوں سے بچیں۔

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- ایک دن قبل

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- ایک دن قبل

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- ایک دن قبل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 20 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 19 گھنٹے قبل

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 20 گھنٹے قبل







