ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں ٹریفک رش کو کم کرنے اور شہریوں کو اسمارٹ طریقہ ٹریفک قوانین سے آشنا کرانے کی غرض سے بڑی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔


خلیجی میڈیا کے مطابق حکام نے ابوظہبی میں گھنٹوں کے حساب سے گاڑی رینٹ پر دینے کے حوالے سے ضوابط کی مکمل تفصیلات جاری کردی گئیں۔ حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والا یہ اسمارٹ سروس صارفین کو ایک ایپلی کیشن کے زریعے قریب ترین سستا رینٹل کار کی شناخت کرنے اور پھر استعمال کے مطابق گاڑی چلانے اور ادائیگی کے قابل بناتی ہے۔
حکام کے مطابق گھنٹوں کے حساب سے گاڑی زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے فی دن کرائے پر لی جاسکتی ہیں، کوئی بھی اقتصادی ترقی کے محکمے اور آئی سی ٹی سے اجازت حاصل کئے بغیر گاڑیاں گھنٹوں کے حساب سے کرائے پر نہیں دے سکتا۔
اس مقصد کے لئے صرف لائسنس یافتہ گاڑیاں ہی مختص کئے گئے ہیں جو مخصوص علاقوں میں کرائے پر دی جاسکتی ہیں،اس کے لئے چند لازمی شرائط یہ ہیں۔
ان میں رجسٹرڈ ڈرائیونگ لائسنس کا لازمی ہونا ضروری ہے جبکہ متعلق آپریٹنگ انٹیٹی کے تصدیق شدہ اسمارٹ اپیلی کیشن پر رجسٹرڈ ہو۔ابوظبی کے متعلقہ ٹریفک قوانین اور قانون سازی سے موافق ہو۔ان سب سمیت گاڑیوں کو لازمی طور پر وہ شخص چلائے جو رجسٹرڈ استعمال کنندہ ہو۔
انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ کے سینٹر آئی سی سی کے ایگزیکٹو ریگولیشن اس حوالے سے آپریٹنگ اداروں اور صارفین کی ذمے داریوں کا احاطہ کرتے ہیں،خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزائیں بھی دی جائیں گی۔
یہ سہولت سیاحوں اور تاجروں کے لئے امارات میں نقل وحمل کے ساتھ جانے کا ایک موقع بھی ہے،یہ نئی اسکیم نقل وحمل کے اختیارات کو بہتر بناتی ہے اور مناسب نرخوں پر ٹرانسپورٹ کے متبادل ذرائع بھی میسر کرتی ہے ۔

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- 8 hours ago

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 hours ago

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- 5 hours ago

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- 6 hours ago

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- 8 hours ago

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- 7 hours ago

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
- 4 hours ago

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- 8 hours ago

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
- 5 hours ago

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 8 hours ago

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم
- 3 hours ago

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 2 hours ago












