جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے اموات اور  کیسز کی شرح میں مسلسل  کمی کا رجحان برقرار ہے ،   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.89فی صد رہی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران   ملک میں  مزید 5 افراد  انتقال  کرگئے جبکہ 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 

ملک میں کورونا سے  اموات کی تعداد 28ہزار 668 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 82ہزار 510  تک جاپہنچے ہیں۔  ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران 35 ہزار332 ٹیسٹ کئےگئے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں 1026 کرونا مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ 

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8ہزار 010 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک  95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے  ، اب تک   مجموعی طور پر 12 لاکھ 38 ہزار 980 مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

 

پاکستان

جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط

آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیچھے ہٹنے کا پیغام دیا گیا ہے، جسٹس بابر ستار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط لکھ دیا۔

جسٹس بابر ستار نے انکشاف کیا کہ آڈیو لیکس کیس میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کی طرف سے مجھے پیغام دیا گیا سرویلینس کے طریقہ کار کی اسکروٹنی کرنے سے پیچھے ہٹ جاؤ۔ میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی۔

جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی ، میں نے یہ نہیں سمجھا کہ اس طرح کے پیغامات سے انصاف کے عمل کو کافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔  پی ٹی اے سے متعلقہ مقدمات میں بدنیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کے لیے ایک دھمکی آمیز حربہ معلوم ہوتا ہے 

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں، متعلقہ وزارتوں، ریگولیٹری باڈیز، آئی ایس آئی ، آئی بی، ایف آئی اے، ریگولیٹری باڈیز پی ٹی اے ، پیمرا کو عدالت نے نوٹس جاری کئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی میں غیر ملکیوں کی پراپرٹی کا ڈیٹا لیک، پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں

17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی میں غیر ملکیوں کی پراپرٹی  کا ڈیٹا لیک، پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں غیر ملکیوں کی پراپرٹی کا ڈیٹا لیک، پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں شامل ہیں۔

دبئی میں غیر ملکیوں کی تقریباً 400 ارب ڈالرز کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے "پراپرٹی لیکس" میں دنیا کی کئی سیاسی شخصیات، حکومتی اہلکاروں اور ریٹائرڈ سرکاری افسروں کے نام شامل ہیں، پاکستانیوں کی دبئی میں 11 ارب ڈالرز کی جائیدادیں ہیں، دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں پاکستانیوں کا دوسرا نمبر ہے۔

پراپرٹی لیکس میں انکشاف ہوا ہے کہ 17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں، بھارتی شہری دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں سب سے آگے ہیں، 29 ہزار 700 بھارتیوں کی دبئی میں 35 ہزار جائیدادیں ہیں۔

اس کے علاوہ 19 ہزار 500 برطانوی شہریوں کی دبئی میں 22 ہزار جائیدادیں ہیں، برطانوی شہریوں کی دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کی مالیت 10ارب ڈالر ہے، آٹھ ہزار پانچ سو سعودی شہریوں نے دبئی میں ساڑھے آٹھ ارب ڈالرز کی 16 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔ 

پراپرٹی لیکس میں سابق وزیراعظم، ایک درجن سے زیادہ ریٹائرڈ سرکاری افسروں، پولیس چیف، ایک سفارت کار اور ایک سائنسدان کا نام بھی شامل ہے۔

پراپرٹی لیکس کے مطابق سندھ کے چار ارکان قومی اسمبلی اور سندھ اور بلوچستان کے 6 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی کی بھی دبئی میں جائیدادیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس عوامی اکثریت نہیں، بیرسٹر گوہر

یہ ایسا ہائبرڈ سسٹم بنایا ہے کہ نہ اپوزیشن ہے اور نہ ہی حکومت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس عوامی اکثریت نہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس عوامی اکثریت نہیں، یہ ایسا ہائبرڈ سسٹم بنایا ہے کہ نہ اپوزیشن ہے اور نہ ہی حکومت ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ کبھی اس ہاؤس اور اس کے ممبران کے تقدس کو پامال نہیں کرسکتے، عمر ایوب خان اس ہاؤس میں 22 سال رہے اس پر کبھی کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا نہ ایوان میں کسی قسم کی غلط زبان استعمال کرنے کا الزام لگا اسی وجہ سے عمران خان نے ان کو لیڈر آف اپوزیشن مقرر کیا ان پر ہمیں فخر ہے خواجہ آصف جیسے فارم 47 پر آنے والے کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے اس طرح برتاؤ کرتے جو کل خواجہ آصف نے کیاہم اس کی مزمت کرتے ہیں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ڈان لیکس اور پانامہ لیکس والے یہ ہیں، وکیلوں والا یونیفارم پہن کر کیس کرنے والا نواز شریف تھا، آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس عوامی اکثریت نہیں، یہ ایسا ہائبرڈ سسٹم بنایا ہے نہ اپوزیشن نہ حکومت۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں رول آف لاء ہو سب کے لیے انصاف ہو جہاں ججوں کے کمروں میں کیمرے نہ لگے ہوں ہم ملک و قوم کی خاطر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہونی تھیں ہو چکیں اور پاکستان کی عوام اچھی طرح جان چکے اصل جمہوری لوگ کون ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کس طرح کے الیکشن کرائے، 175 سیاسی جماعت میں سے صرف پاکستان تحریک انصاف سے نشان چھینا گیا، پی ٹی آئی جیسے صاف شفاف پارٹی انتخابات کسی جماعت نے تاریخ میں نہیں کروائے۔ عمران احمد خان نیازی اس ملک کی خاطر اپنے اوپر ہوئی تمام زیادتیاں معاف کرنے کو تیار ہے، آپ نے ہمارا نشان چھینا لیکن اللہ کے فضل و کرم سے عوام نے ساتھ نہیں چھوڑا عوام نے عمران خان کے امیدواروں کے نشانات پہچانے اور عمران خان کو اکثریت دی۔

گوہر علی خان نے مزید کہا کہ کیا انکی اٹھارہ مہینے کی حکومت کی فسطائیت ان کو یاد نہیں، ہماری خواتین جو پکڑی جارہی تھیں ان کو یاد نہیں، بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے دور دور تک کوئی تعلق ہے آپ نے ان کو پندرہ سال کی سزا دی۔ ڈان لیکس والے آپ تھے، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے آپ تھے، پانامہ میں نام والے آپ تھے، میموگیٹ والے یہ تھے،

شہباز شریف کے پاس آج بھی اکثریت نہیں یہ جعلی حکومت ہے یہ خواجہ آصف تو اقامہ والا یہ تو دبئی جاکے کام کرے گا ہمارے لوگ کیا کریں گے 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll