Advertisement
پاکستان

 پی ڈی ایم نے 2022 میں عام  انتخابات کا مطالبہ کردیا، ذرائع

اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم)  نے 2022 میں عام  انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر نومبر 24 2021، 1:04 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
 پی ڈی ایم نے 2022 میں عام  انتخابات کا مطالبہ کردیا، ذرائع

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )  نے مشترکہ اجلاس میں غیر حاضر ممبران کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کی تجویز کی حمایت کردی، لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر اسمبلیوں سے استعفیں دئیے جائے۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم نے 2022 میں عام  انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس  نے مشترکہ اپوزیشن کی پارلیمانی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے، ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات سے متعلقہ متنازعہ قوانین کو سپریم کورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن کی طرف سے فاروق ایچ نائیک ، اعظم نظیر تارڑ اور کامران مرتضی عدالت جانے کی حکمت عملی طے کریں گے،  اپوزیشن  نے سپریم کوررٹ بارکے صدر احسن بھون سے بھی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement