لاہور: صدر میر شمس شہوانی کا کہنا ہے کہ ہزار آئل ٹینکرز ملک بھر میں سپلائی جاری رکھیں گے۔


تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے اعلان پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔صدر میر شمس شہوانی کا کہنا ہے کہ 26 ہزار آئل ٹینکرز ملک بھر میں سپلائی جاری رکھیں گے۔ سب سے بڑا نیٹ ورک پی ایس او کا ہے 10ہزار سے زاہد ٹینکرز سپلائی جاری رکھیں گا۔ پی ایس او کے پٹرول اسٹیشنز پر پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔
قبل ازیں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے کل صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پٹرول سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، پٹرول پر کمیشن کی موجودہ شرح پر کام کرنا ممکن نہیں رہا، حکومت پٹرول پر کمیشن کی شرح 6 فیصد کرے۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے مطالبات تسلیم کئے لیکن عملی اقدام سامنے نہیں آیا، وعدے کے مطابق کمیشن کی شرح بڑھانے کی سمری تیار نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشننے مارجن 6 فیصد بڑھوانے کیلئے 25 نومبر سے ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ 25 نومبر کو کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل