جی این این سوشل

کھیل

 آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی

دبئی:پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے لیکن ان کے ریٹنگ پوائنٹس 839 سے کم ہو کر809 ہو گئے ہیں۔

کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 805 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کی تیسری پوزیشن بھی برقرار ہے۔

پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ فخر زمان 35 ویں نمبر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر تبریز شمسی،  تیسرے نمبر پر ایڈم زمپا اور چوتھے نمبر پرعادل راشد موجود ہیں۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 11 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ شاداب خان بھی دو درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

تجارت

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مدتی مالیاتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

 واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مدتی مالیاتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مالیاتی تعاون کے ایک بڑے اور وسیع پروگرام کاحصہ بننا چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں سرمایہ کاروں کی ایک گول میز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مہنگائی میں کمی روپے کی قدر میں اضافے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور حصص کی منڈی میں تیزی کے رجحان سمیت پاکستان کے مستحکم اقتصادی اشارے اجاگر کئے۔انہوں نے محصولات میں اضافے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری پروگرام کے حوالے سے حکومت کی اہم ترجیحات کے بارے میں بھی بتایا۔

 واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اہم معاشی اشاریوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ اس طرح مضبوط میکرو اکنامک پالیسی کے ذریعے پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کے سٹیڈ بائی ایگریمنٹ کے حصول میں کامیابی حاصل ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

معاون خصوصی وزیر اعظم طاہر اشرفی نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا اچھا دوست ہے اور اس نے کبھی اس کے اندرونی یا سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔

علامہ طاہر اشرفی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کے اس دعوے کو بالواسطہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانا بند کریں کہ عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے پیچھے بھی سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔


وزیر اعظم کے معاون طاہر اشرفی نے کہا کہ ایسے بیانات سعودی عرب کو ناراض کرنے کے لیے دیے گئے ، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار آرمی چیف کی کوششوں سے 904 کمپنیاں اپنے عازمین حج کو سعودی عرب لے جائیں گی جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے 24 ہزار عازمین سڑک کے ذریعے سعودی عرب جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے کی ہدایت کردی

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے  کی ہدایت کردی

آسٹریلیا نے فوجی کارروائیوں کے خطرے کے پیش نظراپنے شہریوں کو باحفاظت اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ امور نے جمعہ کو ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیتے ہیں کہ اگر ایسا کرنا محفوظ ہے تو وہاں سے چلے جائیں۔

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے ۔

آسٹریلوی سفارت کاروں نے کہا کہ فوجی حملوں کے باعث فضائی حدود کی بندش، پروازوں کی منسوخی اور دیگر سفری رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اسرائیل کا بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈا کسی بھی وقت اور مختصر نوٹس پر سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے آپریشن روک سکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll