ڈھاکہ :پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیشی بلے باز محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔


تفصیلات کے مطابق محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ باضابطہ طورپر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہور ہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے پہلے اور آخری ٹیسٹ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا، ٹیسٹ کرکٹ میں اُن کا سفر شاندار رہا، وہ اپنے خاندان، ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں۔
.@Mahmudullah30 has announced his retirement from Test cricket. He scored 2914 runs at an average of 33.49 and took 43 wickets in 50 Tests.
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) November 24, 2021
He has also captained Bangladesh in six Test matches.#ThankYouMahmudullah pic.twitter.com/i8W2lifWfb
انہوں نے کہا کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے، محمود اللہ پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اعلان کردہ بنگلادیشی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔
محمو داللہ نے 50 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی جس میں اُنہوں نے 94 اننگز میں 2914 رنز 33 اعشاریہ 49 کی اوسط سے بنائے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں اُن کی سب سے بڑی اننگز 150 رنز ناٹ آؤٹ کی رہی، اُنہوں نے پانچ سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago





