اوگرا کاپٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور فراہمی میں خلل ڈالنے کے حوالے سے خبروں کا نوٹس
اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور فراہمی میں خلل ڈالنے کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لے لیا۔


تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور فراہمی میں خلل ڈالنے کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لے لیا، اوگرا نے مارکیٹنگ کمپنیوں کو بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
ترجمان اوگرام کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے مانیٹرنگ کےلئے انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دے دیں گئی ہیں، ڈیلرز مارجن میں اضافے کے حوالے سے چند عناصر پٹرول کی سپلائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام آؤٹ لیٹس پر پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں صورتحال کو مانیٹر کریں گے، کسی بھی طرح سے سپلائی میں تعطل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب ترجمان وزارت پٹرولیم کے مطابق کل ملک بھر میں تمام پی ایس او، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیوں کے اپنے پٹرول پمپ کھلے رہیں گے، آئل سپلائی میں مستعدی کےلئے ٹینکروں کو روانہ کردیا گیا ہے، آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں نے وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
خیال رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشننے مارجن 6 فیصد بڑھوانے کیلئے 25 نومبر سے ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ 25 نومبر کو کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 8 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 7 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 11 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 6 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 11 گھنٹے قبل