Advertisement

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکہ ، متعدد ہلاک 

موغادیشو : صومالیہ کا دارالحکومت موغادیشو زوردار بم دھماکے سےگونج اٹھا۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 25th 2021, 6:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکہ ، متعدد ہلاک 

خبر ایجنسی کے مطابق  پولیس کے مطابق صومالیہ کے دارحکومت موغادیشو میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ دھماکے کی جگہ سے دھویں کے بادل اور فائرنگ  کی آوازیں بھی  سنی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 23 افراد زخمی ہوگئے ہیں ، دھماکے سے قریبی اسکول اور اسپتال کی دیوار گرگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مقامی دہشتگرد گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری  قبول کرلی  ہے ۔  تنظیم کی جانب سے دعوی کیا ہے کہ دھماکے میں اقوام متحدہ کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

اس سے قبل رواں سال جولائی میں صومالی دارالحکومت موغادیشو میں جوبا جنکشن پر ایک مصروف ریسٹورنٹ میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement