روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا روس پر جوہری حملے کیلئے مشقیں کر رہا ہے۔


روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجی مشقوں گلوبل تھنڈر میں شامل10امریکی بمبارطیاروں نے مشرقی اورمغربی سمت سے روس پرجوہری حملے کی مشق کی۔ امریکی طیارے روسی سرحد کے 20کلومیٹراندرآئے۔
روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ ماسکو نے امریکی اسٹریٹجک بمبار طیاروں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ نوٹ کیا ہے جس کے بارے میں ان کے بقول اس ماہ روس کے قریب 30 پروازیں کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.5 گنا زیادہ ہے۔
دوسری جانب پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں کی مشقیں عالمی قوانین اورپروٹوکول کے مطابق تھیں۔روس کی جانب سے ان الزامات کے بعد امریکا اورروس کے اعلی فوجی حکام کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اورروس کے درمیان یوکرین کے تنازع پرکشیدگی جاری ہے۔

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 14 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 14 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 12 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 11 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل