دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 میں الیکشن لڑنے کا اشارہ دے دیا
فلوریڈا: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے 2024 میں الیکشن لڑنے کا اشارہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے 2024 میں الیکشن لڑنے کا اشارہ دے دیا۔امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے بعد فلوریڈا میں پارٹی کے کنونشن میں نمودار ہوئے ، بڑے مجمع کو دیکھ کر ٹرمپ پھر جذباتی ہو گئے اور الیکشن میں فراڈ کے دعوے دہرائے ۔
نئی سیاسی جماعت بنانے کے ارادوں کی تردید کی اور کہا کہ بائیڈن پہلے ہی ماہ میں امریکا کے لیے تباہ کن ثابت ہوئے ۔ میں تیسری بار ان کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہوں ۔ٹرمپ نے اپنی شکست کا ذمہ دار واشنگٹن کی اسٹیبلشمنٹ کو قرار دیتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ۔
ری پبکن پارٹی کے کنونشن میں شریک کارکنوں میں 55 فیصد نے کہا کہ ٹرمپ اگر دوبارہ صدارتی الیکشن میں آئے تو وہ انہیں ووٹ دیں گے ۔ 24 فیصد نے فلوریڈا کے گورنر کو صدارتی امیدوار بنانے کی حمایت کی ۔
پاکستان
عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا
آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے
ایکسپو سینٹر کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
12 ویں آئیڈیاز 2024، 19 سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی، چار روزہ نمائش میں ملک میں تیار کی گئی دفاعی مصنوعات پیش کی جائیں گی. نمائش میں پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپرتھری بھی متعارف کرایا جائیگا جبکہ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ڈیپو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی عادل کے مطابق یہ نمائش دفاعی صنعت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ خطے میں دفاعی ساز و سامان کی سب سے بڑی نمائش ہے، اس بار نمائش میں 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان اور 33 وفود شرکت کر رہے ہیں۔
کموڈور اعتزاز خالد نے بتایا کہ ایران، اٹلی، اور یوکرین پہلی بار اس نمائش میں شامل ہو رہے ہیں، جبکہ چین اور ترکی کیلئے خصوصی تین پویلین بنائے گئے ہیں۔
آئیڈیاز دفاعی نمائش ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے، چار روزہ نمائش کے دوران سرشاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم تک صبح 7 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔
پاکستان
وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جاکر وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضی بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔
محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، جس پر سربراہ جے یو آئی نے جواب دیا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔
تجارت
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں تین فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں تین فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔
میٖڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 69 ڈالرکے قریب رہی، جبکہ عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی 4 فی صد اضافہ ہوا، گیس 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
دنیا ایک دن پہلے
ہرینی امرسوریا دوسری مرتبہ سری لنکا کی وزیر اعظم مقرر
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف