راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سیکرٹری جنرل ڈیفنس نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سیکرٹری جنرل ڈیفنس کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں فوجی تعاون ،تربیتی امور اورانسداد دہشتگردی کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اورعلاقائی سطح پراٹلی کے کردار کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان اٹلی کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران پر قابوپانے کےلیے منظم کوششوں کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اٹلی کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی، اٹلی کے سیکرٹری جنرل نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دیا۔
سیکرٹری جنرل اٹلی نے کہا کہ افغانستان اورعلاقائی صورتحال میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- a day ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- a day ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 3 hours ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 6 hours ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- an hour ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- a day ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 6 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- a day ago



