کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے ویرینٹ پر ویکسین کا زیادہ اثرنہیں ہورہا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق صورتحال پر غور کے لیے عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار کمیونیکیبل ڈیزیز (این آئی سی ڈی) نے کہا کہ سیکوینسنگ کے بعد ملک میں نئے قسم کےوائرس کے 22 مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ بوٹسوانا اور ہانگ کانگ میں بھی جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں میں اس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
وزیرصحت کاکہنا ہے کہ کویڈ کی یہ نئی قسم سنگین تشویش کا باعث ہے اور رپورٹ شدہ کیسز میں تیزی سےاضافہ ہوا ہے ۔ حکام نے جنوبی افریقہ میں دسمبر کے وسط سے چوتھی لہر کے آغاز کی پیش گوئی کی تھی ۔
دوسری جانب برطانیہ نے 6 افریقی ممالک کو آج سے ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ساؤتھ افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، ایسواتینی اور زمبابوے سے آنے والی پروازوں پر عارضی طور پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ میں 2020 کے آخر میں بیٹا ورژن کو بھی دریافت کیا گیا تھا ۔ کورونا کی اس قسم کے باعث جنوبی افریقہ میں وبا کی دوسری لہر کے دوران کووڈ کے سنگین کیسز کی تعداد پہلی لہر کے مقابلے میں بڑھ گئی تھی۔

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 11 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 11 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)

.webp&w=3840&q=75)
