جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان میں کورونا سے اموات اور کیسز میں مستقل کمی  

اسلام آباد:  پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے،   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.71  فیصد رہی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں کورونا سے اموات اور کیسز میں مستقل کمی  
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران مزید 7 افراد  انتقال  کرگئے جبکہ 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28ہزار 697 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 83ہزار 475 تک جاپہنچے ہیں۔  

این سی اوسی  کے مطابق پاکستان میں کوروناکے958 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران  35ہزار176 ٹیسٹ کئےگئے گئے ۔

 ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 294افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک  95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے  ، اب تک   مجموعی طور پر 12 لاکھ 41ہزار 289 مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں ۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، اپوزیشن لیڈر

ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، عمر ایوب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں،  اپوزیشن لیڈر

پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ پچھلے ہفتے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، آئین میں واضح ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، ہماری پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم نے ربڑ بلٹ، آنسو گیس کی شیلنگ برداشت کی، آگ کا دریا عبور کرکے یہاں پہنچے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر ایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایا گیا، مجھ پر ایک کیس پرانی موٹرسائیکل چھیننے کا بھی بنایا گیا، قتل، اغوا اور دہشتگردی کے پرچے ہم پردرج کئے گئے، ہمارے میڈیا کے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ تھا، ٹارگٹ اس وقت کے وزیراعظم تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا۔

 ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور مظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور پچیس کراچی اٹھائیس پشاور اکیس کوئٹہ چودہ گلگت اور مری تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جزوی طورپرابرآلود اور خشک رہے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ وقاص اکرم کے نام کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ہمارے چئیرمین پی اے سی کے لیے امیدوار شیخ وقاص اکرم ہیں جس کی بانی پی ٹی آئی نے منظوری دے دی ہے۔

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔

چیئرمین پی اے سی کے لیے قبل ازیں شیر افضل مروت کا نام دیا گیا تھا تاہم پارٹی رہنماؤں کی جانب سے منع کرنے پر بانی چئیرمین عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll