جی این این سوشل

علاقائی

رینالہ خورد کے قریب خوفناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق

رینالہ خورد: قومی شاہراہ پرپل جوڑیاں کے قریب کار اور ہائی ایس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رینالہ خورد کے قریب خوفناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق
رینالہ خورد کے قریب خوفناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ  پر پل جوڑیاں کے قریب کار اور ہائی ایس میں خوفناک تصادم  کے  باعث کار میں  سوار تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد اور اوکاڑہ کی دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، ریسکیو نے  زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال  پہنچا دیا ۔ 

ریسکیو ٹیموں نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعشوں کو بھی  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل  کردیا ۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت سرور ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ ، یونس اور اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

 چاروں مسافر دیپال پور سے واپس لاہور جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

 

 

 

پاکستان

امریکا کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت

پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ اور تدارک کے لیے مالی اعانت شامل ہیں، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت

امریکہ نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکہ کا مفاد مشترکہ ہے۔

 محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کہ سکیورٹی معاملات پر پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں اعلٰی سطحی انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے مالی اعانت شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری رابطوں کو فروغ دینا بھی ہماری شراکت داری میں شامل ہے۔

ویدانت پٹیل سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا وزیرِ اعظم مودی کے قریبی حلقوں اور خفیہ ایجنسی 'را' کے چیف کو علم ہونے سے متعلق 'واشنگٹن پوسٹ' کی رپورٹ پر بھی سوال کیا گیا۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی جانب سے اس معاملے پر کروائی گئی تحقیقات کی روشنی میں بھارت سے جواب دہی کی توقع کرتے ہیں۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ رفاہ آپریشن کیلئے اسرائیل کا قابل بھروسہ منصوبہ نہیں دیکھا، عالمی تحفظات کے باوجود اسرائیل نے رفاہ پر حملے پر زور دیا۔

گذشتہ برس امریکی حکام نے اپنی سرزمین پر ایک سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس میں حکام کے بقول بھارتی عہدیدار ملوث تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوئری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دیا

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوئری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دیا

بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب نوٹس کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کریں گے۔

بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے نیب طلبی کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی انکوائری میں نیب کا بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست پر فیصلے تک نیب کے کال اپ نوٹس کو معطل کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور : ٹارگٹ کلنگ میں ایک اور پولیس اہلکار شہید

کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : ٹارگٹ کلنگ میں ایک اور پولیس اہلکار شہید

لاہور کے علاقے ٹبی سٹی میں ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے ایک اور پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کا واقعہ ٹیکسالی گیٹ کے اندر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کانسٹیبل غلام رسول کو زخمی کر دیا۔ اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واضح رہے کہ غلام رسول جوڈیشل ونگ میں تعینات تھے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عثمان انور نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل 28 اپریل کو لاہور کے علاقے مصری شاہ میں مسلح ملزمان نے سب انسپکٹر کو ٹارگٹ کرکے شہید کردیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید سب انسپکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll