کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کل ملتوی ہونے والا میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد کل کھیلے جانے والے میچ کو پہلے موخر کر دیا گیا تھا۔ترجمان اسلام آباد یونائٹیڈ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر دو روز قبل فواد احمد کو آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے باقی تمام اسکواڈ اور گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان کر رہے ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کیمرون ڈیلپورٹ، کرس گیل، فاف ڈوپلیسز، صائم ایوب، ٹام بانٹن، عبدالناصر، بین کٹنگ، محمد نواز، اعظم خان ، انور علی، اریش علی خان، ڈیل سٹین، حسن خان، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد، عثمان خان شنواری اور زاہد محمود شامل ہیں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ میں کپتان شاداب خا ن ، ایلکس ہیلز ، فل سالٹ ، حسین طلعت ، آصف علی ، افتخار احمد ، لیوس گریگری ، فہیم اشرف ، ظفر گوہر ، حسن علی اور محمد وسیم شامل ہیں ۔
اس سیزن میں دونوں ٹیمیں 3،3 میچز کھیل چکی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو میچ جیتے اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوئٹہ ابھی تک ایونٹ میں جیت کا مزہ چکھنےسے محروم ہے۔
دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی پہلی پوزیشن ، لاہور قلندرز دوسری ، کراچی کنگز تیسری ، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھی ، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔
اس سے قبل کراچی میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا تھا۔
واضح رہے کہ سپر لیگ میں چھ اسلام آباد یونائیٹڈ، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔ سپر لیگ سیزن 6 کا یہ ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔ 20 فروری سے 7 مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔کورونا وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 3 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل











