Advertisement

عمرہ زائرین کیلئے 50 سال عمر کی حد ختم

ریاض: سعودی عرب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی، عمرہ زائرین کیلئے 50 سال کی عمر کی حد ختم کردی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر نومبر 28 2021، 9:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمرہ زائرین کیلئے 50 سال عمر کی حد ختم

سعودی عرب کے وزارتِ حج و عمرہ نے دنیا بھر کے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو عمرے کی اجازت دیدی، عام شہری نماز کے اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کعبہ بھی کر سکیں گے۔

زائرین کیلئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے، مسجد الحرام میں آنے والوں کو ماسک کی پابندی بھی کرنی ہو گی۔
 

Advertisement
رجحانات
Advertisement