ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے قبل ازوقت الیکشن کروائے جائیں ،احسن اقبال
ناروال : مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہےکہ عمران نیازی نے مافیاز کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے قبل ازوقت الیکشن کروائے جائیں۔


مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی ساز ہر پاکستانی کو مل رہی ہے، گندم کے بحران کی وجہ حکومت کو گندم باہر کے ممالک کو گندم ایکسپورٹ کرنا ہے، کسی حکومت میں اتنے قرضے نہیں لئے گئے جتنے موجودہ حکومت نے 39ماہ میں لئے ہیں، 16 ہزار ارب روپیہ کا قرض آنے والی حکومت کیلئے پھانسی کا پھندا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہر شعبے کے اندر حکومت کی کرپشن پائی جارہی ہے، عمران نیازی نے مافیاز کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، عمران خان نے مافیا کو بلینک چیک دیا ہو ہے، ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے قبل ازوقت الیکشن کروائے جائیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج غریب لوگ مہنگائی باعث بلک رہے ہیں، عمران خان کا احتساب کیا جاے کیونکہ انہوں نے عوام کو سہانے خواب دیکھائے تھے، جب تک عمران خان استعفی نہیں دے دیتے پی ڈی ایم کی کوششیں جاری رہیں گی۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 17 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 17 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 15 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل



