علاقائی
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے قریب بڑی واردات
اسلام آباد:ذرائع کے مطابق سیکٹر ایف سیون تھری سے ملزمان 45 تولے سونا 50 لاکھ نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق سیکٹر ایف سیون میں آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے قریب بڑی واردات ہوئی ہے۔ڈکیتی ہوئی یا چوری پولیس تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکٹر ایف سیون تھری سے ملزمان 45 تولے سونا 50 لاکھ نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمین کے بیانات میں تضاد ہے، ایک ملازم کا کہنا ہے ڈکیتی ہوئی دوسرے کا کہنا ہے چوری ہے، پولیس نے تاحال دونوں ملازمین کو شامل تفتیش نہیں کیا۔
پاکستان
چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
وزیراعظم کا شوگر ملوں اور شوگر ڈیلرز کی کیمروں سے نگرانی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف ایف آئی اے ، ایف بی آر اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے لہٰذا شوگر ملز اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم کی جانب سے شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو سکے اور قیمتوں میں توازن رہے، جبکہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں۔
دنیا
اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، مزید 13 فلسطینی شہید
عرب میڈیا کے مطابق مغربی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملےمیں 7 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے
اسرائیلی فوج کے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر دہشتگردانہ حملے جاری، مزید 13 فلسطینی شہید کر دیئے۔
صابرہ محلے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، نصیرات کے قریب صیہونی فوج کے توپ خانے کے حملے میں شیرخوار شہید ہو گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق نہتے فلسطینیوں پر بھوک اور افلاس کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، صحت کی سہولیات بھی ناپید ہو گئیں۔
ڈائریکٹر کمال عدوان ہسپتال نے کہا کہ اسرائیلی فورسز صحت کی سہولیات پر فائرنگ کر کے نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مغربی کنارے کے جنین محلے میں اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 972 ہوگئی، 1 لاکھ 4 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملےمیں 7 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے۔
پاکستان
پاکستان کی سکیورٹی میں خلل ڈالنے والوں کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف
جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی وردی میں ہے اور کوئی وردی کے بغیرہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے، ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کررہے ہیں۔
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل 18 گھنٹے پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان