اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.1فیصد رہی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران ملک میں مزید10 افراد انتقال کرگئے جبکہ 475نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28ہزار 728 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 42ہزار 236تک جاپہنچے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناکے905مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران 42 ہزار 577افراد کے ٹیسٹ کئےگئے گئے ۔
Statistics 30 Nov 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) November 30, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 42,577
Positive Cases: 475
Positivity %: 1.1%
Deaths : 10
Patients on Critical Care: 905
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 327افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک 95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے ، اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 42ہزار 236 مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’نیلو فر‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی،رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد
- 8 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- 7 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: تیز رفتارجیپ گہری کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد جاں بحق،متعدد لاپتا
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

لالی وڈ سپر سٹار ماہرہ خان کی شوہر کے ہمراہ فلم ’’ نیلو فر‘‘ کے پریمیئر میں انٹری
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارتی جیلوں سے 3 پاکستانی شہری رہا
- 4 گھنٹے قبل

فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے حوالےسے رپورٹ جاری کردی
- 6 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا اسرائیل سے سنئیر کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان 27-2026 کیلئے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین منتخب
- 3 گھنٹے قبل

سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے وزیراعلیٰ بنا ہے، عظمیٰ بخاری
- 3 گھنٹے قبل






