اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی ۔ اپوزیشن جماعتوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں بارے بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
اجلاس میں نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2019 کے قانون میں ریلیکسیشن کی منظوری بھی شامل ہے ، قانون میں ترمیم کے لیے سیرین، ایر بلیو، پی آئی اے سی ایل اور پرنسلے جیٹس کمپنیوں نے نظرثانی کی درخواست کی تھی۔
کابینہ اجلاس میں سول ایوی ایشن کے رول 68 میں طیاروں کی پرواز کی اونچائی سے متعلق غور کیا جائے گا۔ تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران کے لیے گاڑیوں کی درآمد سکیم کی منظوری ، تبلیغی ویزوں پر ملک میں داخلے اور ویزوں میں توسیع کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
کابینہ اجلاس میں فارما سوٹیکل کمپنیوں کے لیے ادویات کی تیاری اور پروموشن سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں ای او بی آئی کے چیئرمین کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کی منظوری دی جائے گی ۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے نئے لائسنس کے اجرا، پرانے لائسنس کے خاتمے اور منتقلی کی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ، کابینہ کو معاشی اعشاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں پنجاب ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مویشیوں کے لیے فرانس سے مونٹانائیڈ آئل درآمد کی اجازت دی جائے گی۔
کابینہ پریس کونسل آف پاکستان اور ٓئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تقرری کے لیے سلیکشن بورڈ کی منظوری دے گی ۔ وفاقی کابینہ تیونس (Tunisia ) کو کرونا سے نمٹنے کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کی منظوری دے گی ۔
اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 8 hours ago

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 10 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 7 hours ago

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 11 hours ago

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 9 hours ago

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 11 hours ago

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 7 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 10 hours ago

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 8 hours ago

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 11 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 5 hours ago









