واشنگٹن : امریکا میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی وجہ سے لاک ڈاؤن کو خارج از امکان قرار دے دیا گیا۔

.jpg&w=3840&q=75)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ" اومی کرون" کے حوالے سے لاک ڈاؤن کی آپشن کو مسترد کردیا ہے ، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ تشویش کاباعث ہے، خوف کانہیں ۔
امریکی صدر نے امریکیوں پر زور دیتے ہوئے کہ وہ بوسٹر شاٹس سمیت مکمل ویکسین لگائیں، اور کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال کریں ۔
صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرانتھونی فاؤچی نےتوقع ظاہرکی ہےکہ بوسٹرزکےساتھ موجودہ ویکسینزمعاون رہیں گی ۔
خیال رہے کہ بائیڈن نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے اور امریکی کانگریس پر 1.9لاکھ کروڑ ڈالر کے امدادی پیکج کو منظور کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بائیڈن نے جنوبی افریقہ سمیت سات دیگر ممالک پر سفری پابندی بھی عائد کی ہے ۔ جن میں برازیل اور یورپ کے بیشتر ملکوں سے آنے والے غیر امریکی شہری شامل ہیں ۔ وائٹ ہاوس کے ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پر بھی ہوگا۔

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 5 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 5 گھنٹے قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 5 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 5 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 3 گھنٹے قبل

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 3 گھنٹے قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل