جی این این سوشل

جرم

بھرتی کا جعلی اشتہار ، سینکڑوں امیدوار  راولپنڈی کی نیم سرکاری عمارت کے باہر پہنچ گئے

بھرتی کے لیے آنے والوں کا راول روڈ پر احتجاج ، سڑک بلاک کر دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھرتی کا جعلی اشتہار ، سینکڑوں امیدوار  راولپنڈی کی نیم سرکاری عمارت کے باہر پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

روالپنڈی:  بھرتی کا جعلی اشتہار ، سینکڑوں امیدوار  راولپنڈی کی نیم سرکاری عمارت کے باہر پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق بحرین میں بھرتی کے لیے راولپنڈی اور سوشل میڈیا پر جعلی بھرتی کا  اشتہار دیا گیا ۔  تاہم  دور دراز سے آئے امیدواران جعلی بھرتیوں کا نوٹس دیکھ کر آپے سے باہرہوگئے ،مظاہرین نے  استقبالیہ پر توڑ پھوڑ بھی کی ۔ 

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے اہلکار پہنچ گئے ۔  بھرتی کے لیے آنے والوں کا راول روڈ پر احتجاج ، سڑک بلاک کر دی۔ انتظامیہ کی لاؤڈ اسپیکر کی مدد سے مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش بھی کیں مگر لوگ سمجھ نہ پائے ۔

ذرائع کے مطابق نیم سرکاری عمارت کے استقبالیہ میں تھوڑ پھوڑ کی اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گے۔

 

پاکستان

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے حکمنامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنےکا حکم دیتے ہوئے پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا بھی کہا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔

حکم نامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں، قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے کہ اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے،  لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹرز تک لگا دیئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ شہریوں کی آزادنہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، سرکار کے اخراجات کے لیے ٹیکس دینے والے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ کئی روز سے کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں تجاوزات اور نالہ متاثرین سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

آسٹریلیا کے علاقے ماؤنٹ بیوٹی میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اور مسافر دونوں جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جنہیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تحقیقاتی ٹیم اور ریسکیو اہلکار تاحال جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 1.86 ڈالر کمی آئی ہے  جس کے بعد فی بیرل کی قیمت 107.16 ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30  ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔ جس سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll