جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل میچز کیلئے لاہور انتظامیہ کے اہم فیصلے

لاہور : پاکستا ن سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے لاہور میں شیڈول میچز کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اہم فیصلے کرلیے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل میچز کیلئے  لاہور انتظامیہ  کے اہم فیصلے
پی ایس ایل میچز کیلئے لاہور انتظامیہ کے اہم فیصلے

تفصیلات کے مطابق  کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت  لاہور میں پی ایس ایل میچز انتظامات کیلئے اہم اجلاس ہوا،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

کمشنر لاہو ر  ذوالفقار گھمن کا کہنا ہے کہ  پاکستان سپر لیگ کے 14 میچز لاہور  قذافی سٹیڈیم میں ہونگے۔ کمشنر لاہور نے 10مارچ تا 22 مارچ پی ایس ایل میچز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ   پی ایس ایل میچز کیلئے پانچ پارکنگ سائٹس شائقین کیلئے مختص ہو نگی۔ دوران میچز قذافی کے گرد اور ٹیموں کے روٹس کو مکمل طور پر روشن کیا جائیگا۔ پی سی بی کیمطابق 50فیصد شائقین سٹیڈیم میں میچز دیکھ سکیں گے۔

کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ  داخلی قطاروں اور سٹیڈیم میں کووڈ و سماجی فاصلے پر عملدرآمد کو چیلنج سمجھا جائے۔کسی  بھی شائقین کرکٹ کی ماسک کے بغیر سٹیڈیم میں انٹری نہیں ہو گی۔ کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن  کا کہنا ہے کہ  میچز کے کمپئرز کووڈ آگاہی کا پیغام دیں۔آن لائن ٹکٹس پر ضروری ماسک تحریر کریں۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ   لاہور پولیس میچز سکیورٹی کیلئے  اضافی نفری لگائے گی ۔کمشنر لاہور نے کہا کہ  ٹیموں کی رہائش،روٹ اور اسٹیڈیم کے اندر و اطراف میں سرچ و سویپنگ ہوگی۔ مخصوص پارکنگز سے سٹیڈیم تک شائقین کو شٹل سروس مہیا کیجائیگی۔

کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئیں سکیورٹی ٹریفک  متبادل روٹس ایمرجنسی پلان تیار ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ  اسٹیڈیم،سیف سٹی اتھارٹی اور ضلعی سطح پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ہونگی۔ عارضی ہسپتال قائم ریسکیو کی گاڑیاں ہدایات کیمطابق موجود ہونگی۔

دنیا

غزہ جنگ بندی نا کرنے پر ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ جنگ بندی نا کرنے پر ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

فلسطین  میں جنگ بندی نہ کرنے  پر ترکیہ نے اسرائیل سے اپنے  تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے ہر قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگادی ہے تاہم ترکیہ نے ابتک سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا۔

واضح  رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد

ایران نے امریکی اور برطانوی کمپنیوں پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد

غزہ میں جنگ کی حمایت پر ایران نے امریکی ،برطانوی حکام اور کمپنیوں پرپابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی و برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ایران نے جن سات اعلیٰ امریکی حکام پر پابندیاں نافذ کی ہیں ان میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے کمانڈر جنرل برائن فینٹون اور امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے سابق کمانڈر وائس ایڈمرل براڈ کوپر بھی شامل ہیں۔

جو برطانوی حکام اور ادارے ایرانی پابندیوں کی زد میں آئیں گے ان میں سیکریٹری دفاع گرانٹ شاپس، برطانوی فوج کی اسٹریٹجک کمانڈر کے سربراہ جیمز ہاکن ہل اور بحیرہ احمر میں موجود برطانوی رائل نیوی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ایران نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور شیورون اور برطانوی کمپنیوں ایلبیٹ سسٹمز، پارکر میگیٹ اور رافیل یوکے پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برازیل : سیلابی بارشوں سے تباہی ، 10 افراد ہلاک

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل :  سیلابی بارشوں سے تباہی ، 10 افراد ہلاک

برازیل : جنوبی برازیل میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی برازیل میں سیلابی بارشوں کے  دوران 10  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈی میں شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی، 10 افراد ہلاک اور 21 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ بارش سے برازیل کے سو سے زائد علاقے متاثر ہوگئے ہیں جب کہ اس دوران 3400 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گھروں کی چھتوں پر تقریباَ 1500 لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll