پاکستان
پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق سفارشات تیار کرلیں
اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غورکیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کی ہیں،جس میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ بھی ہونا چاہیئے اور استعفے بھی دینے چاہیئں،اسٹیئرنگ کمیٹی میں اس پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لانگ اور مارچ استعفے کب دینے چاہئیں؟اس کا وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ہوگا۔
اجلاس میں لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اوراحتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق ہواہے۔
اجلاس میں یہ بھی طے ہوا ہے کہ آج کے اجلاس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔
تفریح
عامر خان کی نئی فلم ستارے زمین پر کب ریلیز ہو گی؟
عامر خان کی نئی آنے والی سال 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم ستارے زمین پر جلد ریلیز ہو رہی ہے۔
عامر خان اپنی پچھلی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے دو سال بعد اب پھر سے بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے عامر خان کی یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ ہندوستانی میڈٰیا کے مطابق، یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی ہسپانوی فلم ’کیمپیونس‘ (چیمپیئنز) کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔
عامر خان کی نئی آنے والی سال 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے۔
’فلم ستارے زمین پر‘ کی ہدایتکاری آر ایس پرسنا نے کی ہے جبکہ مرکزی کرداروں میں عامر خان، جینیلیا دیش مکھ، اور درشیل سفاری شامل ہیں۔
بالی ووڈ فلم ’تارے زمین پر‘ میں ڈسلیکسیا جیسے مسئلے کو اجاگر کیا گیا تھا اس مرتبہ بھی فلم ستارے زمین پر میں ڈاؤن سنڈروم جیسی سنگین بیماری پر روشنی ڈالی جائے گی۔
View this post on Instagram
عامر خان نے فلم ’تارے زمین پر‘ میں آرٹس ٹیچر رام شنکر نکمب کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک طالب علم، ایشان اوستھی، کو ڈسلیکسیا پر قابو پانے اور اس کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
فلم میں ایشان اوستھی کا کردار چائلڈ اسٹار درشیل نے نبھایا تھا، جو اب اس کے سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
پاکستان
آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کر دی
آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کردی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہے۔
عدالت عظمیٰ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی، آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا جبکہ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر ناقابلِ سماعت کے اعتراضات برقرار رہے۔
گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد مقدمات رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے تھے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی تھی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کے حوالے سے ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی و سینیٹ سے آرمی چیف، ایئرچیف اور نیول چیف کی مدت ملازمت 3 سے 5 کرنے کے حوالے سے منظور ہونے والے بل پر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دستخط کردیے تھے۔
جرم
بنوں میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
فائرنگ سے ملک شادی خیل، عجب خان، اجمل اور ایک خاتون جاں بحق جبک چار افراد زخمی بھی ہوئے
بنوں کے علاقے جانی خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی ملک سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سین تنگہ ویکی میں رونما ہوا جس میں نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ملک شادی خیل، عجب خان، اجمل اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے۔
اس سے قبل بنوں میں گزشتہ روز پولیس چوکی سے سات اہلکاروں کے اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ڈی پی او کے مطابق مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
-
تفریح 23 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ