جی این این سوشل

پاکستان

اسمبلیوں کا گھیراؤ کرنا پڑا تو کریں گے: ایم کیو ایم

کراچی: ایم کیو ایم راہنماؤں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام بحال کرنے کے لیےہم احتجاج کو بڑھائیں گے، اگر اسمبلیوں کا گھیراو کرنا پڑا تو کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسمبلیوں کا گھیراؤ کرنا پڑا تو کریں گے: ایم کیو ایم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کراچی میں واقع مسلم لیگ ہاوس کارساز کا دورہ کیا، جہاں دونوں جماعتوں کی جانب سے کراچی کے حقوق کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوم رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ وفاق میں اپوزیشن سے کسی بل پر مشاورت نہیں کی جاتی، صوبے میں پیپلزپارٹی اس کے برعکس کرتی ہے،کسی سے مشاورت نہیں کی اور جعلی اور کھوٹی اکثریت سے بل پاس کرادیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مئیر کے پاس جو بچے کچے سروسز ٹیکس، تعلیمی اداروں یا اسپتال کے اختیارات تھے، وہ بھی چھین لیے، اب کے ایم سی نام کا کے ایم سی رہ گیا ہے، یہ جھوٹ بولتے ہیں کہ مشرف دور کا بلدیاتی نظام بحال کررہے ہیں، ہم احتجاج کررہے ہیں، ہم اس احتجاج کو بڑھائیں گے، اگر اسمبلیوں کا گھیراو کرنا پڑا تو کریں گے۔

ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کو چاہیے وہ آئیں بائیں شائیں نہ کریں، یہ باتیں پرانی ہوگئیں، مرتضی وہاب کو چاہیے کہ کے ایم سی کو اختیارات واپس دلوائیں، وہ جہاں بیٹھے ہیں ان کے پاس طاقت ہے، مراد علی شاہ کے خاص ہیں وہ یہ ڈرامے نہ کریں، اس شہر کے لیے کچھ کریں۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ فنڈز کی تقسیم این ایف سی کی بنیاد پر ہونا چاہیے، لیکن نیت صاف ہونی چاہیے، ن لیگ کے دور حکومت میں فیڈرل ٹیکس ریونیو ڈبل ہوا تو صوبے کو زیادہ پیسہ ملا، اندرون سندھ میں پیسہ کہاں لگ رہا ہے؟ اگر کراچی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے تو کہیں تو پیسہ لگے۔

ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا وفاق اور صوبے میں الگ الگ چہرہ ہے، وفاق میں یہ فیڈریشن کی بات کرتے ہیں صوبے میں یہ حقوق سلب کرتے ہیں۔

 

علاقائی

کراچی و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی و گردونواح میں زلزلے   کے جھٹکے

کراچی : کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی۔

کراچی میں زلزلے جھٹکے 8 بجکر50 منٹ پر محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز کراچی کا علاقہ ملیرتھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، لانڈھی، قائدآباد، سپرہائی وے اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنمائوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے گلگت بلستان میں روڈ انفراسٹرکچر کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گل بار خان نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں کے مابین ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت انجینئرمحمد انور اور وزیر تعلیم شہزاد آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عبدالعلیم خان اور حاجی گل بار خان کی ملاقات میں تتہ پانی اور قراقرم ہائی وے پر آر سی پل کی تعمیر، بابو سرٹنل کا افتتاح و روڈ کی تعمیر، شوتار،جاگ لوٹ اور سکردو روڈ کی تعمیر پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنمائوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے گلگت بلستان میں روڈ انفراسٹرکچر کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

تاہم مغربی بلوچستان کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوامیں سہ پہرکے وقت تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مختلف  شہروں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ف: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

تاہم مغربی بلوچستان کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوامیں سہ پہرکے وقت تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہوراورپشاور بیس ، کراچی چھبیس ،کوئٹہ اورمری بارہ ، گلگت تیرہ ، اورمظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر میں دس ڈگری سینٹی گریڈ ،جموں بیس،Leh منفی دو، پلوامہ اورانت ناگ نو ،شوپیاں آٹھ اوربارہ مولہ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں شام اوررات کے اوقات کے دوران مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیںگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود اورخشک ہے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll