جی این این سوشل

پاکستان

کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہورہی: پرویز خٹک

پشاور: وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہو رہی، میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کوئی جرات نہیں کرسکتا کہ اسمبلی میں ہماری حکومت کو گرائے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہورہی: پرویز خٹک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تنقید کے باوجود بی آر ٹی بس سروس کا منصوبہ مکمل کیا ہے،پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے بنائی جارہی ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،تنقید کے ساتھ اصلاح کی بھی ضرورت ہے ،ایکسپورٹ 3 گناہ بڑھ رہی ہے ،مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے جبکہ تیل کی طلب و رسد میں فرق ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی کے پاس تنقید کے سوا حل ہو وہ بتائیں ،سابقہ حکمرانوں نے اربوں روپے کے قرضے لئے ہیں اورحکومت کی توجہ قرضوں کی واپسی پر بھی ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سپلائی اور ڈیمانڈ برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی، کیا آئی ایم ایف کے پاس جانا ہمارا قصور ہے؟، سابقہ حکمرانوں نے پاکستان کو قرض دار بنایا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کون ہوتی ہے مجھے نوشہرہ آنے سے روکنے والی، میں نے نہ کوئی جلسہ کیا ہے  نہ انتخابی مہم چلائی، اپوزیشن سے کہتا ہوں مقابلہ کریں۔

تفریح

ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل ترین سفر

شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل  ترین سفر

چین کے ایک شہری نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا سفر طے کر ڈالا۔

چین  کے صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص زاؤ نے 2007 میں  لی نامی خاتون سے  شادی کی تھی، مگر 2 سال قبل ذاتی اختلافات کے باعث ان کی بیوی الگ ہوکر رہنے لگی تھی۔

جس پر شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا۔

شوہر زاؤ کا کہنا ہے کہ  'ہم دونوں کے درمیان کوئی زیادہ سنجیدہ مسئلہ نہیں تھا، بس ہم دونوں نے ضد پکڑلی اور الگ ہوگئے، مگر ہم دونوں رابطے میں رہے تاکہ دوبارہ اکٹھے ہوسکیں'۔

اس حوالےسے زاؤ کی بیوی لی کا کہنا تھا کہ  'وہ چاہتا تھا کہ ہم ایک بار اکٹھے ہو جائیں اور میں نے مذاق میں کہا کہ اسے لہاسا تک جانا ہوگا، اگر وہ سائیکل پر وہاں تک جاتا ہے تو میں صلح کرلوں گی، لی نے بتایا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ میں نے یہ سب ایسے ہی کہا تھا، مگر مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ حقیقت میں ایسا کرے گا۔

زاؤ نے اپنے سفر کا آغاز 28 جولائی کو چینی شہر نین جنگ سے شروع کیا اور 100 سے زائد دنوں کے بعد وہ 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر لہاسا پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس سفر کے دوران زاؤ کو 2 بار ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہوا، دوسری بار زاؤ کے بیمار ہونے پر ان کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچی اور سفر ملتوی کرنے پر زور دیا،  مگر اس نے انکار کردیا کیونکہ وہ سفر مکمل کرکے اپنا عزم ظاہر کرنا چاہتا تھا۔

زاؤ کی صحتیابی کے بعد ان کی اہلیہ بھی اس سفر میں شامل ہوگئیں اور وہ دونوں اکٹھے 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچے، جہاں ایک تقریب میں صلح کا اعلان کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی سکیورٹی میں خلل ڈالنے والوں کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف

جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی سکیورٹی  میں خلل ڈالنے والوں  کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی وردی میں ہے اور کوئی وردی کے بغیرہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے، ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کررہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جلاؤگھیراؤکیس: لاہور انسداد دہشت گردی عدالت سے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایف آئی آر میں کہا گیا  کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلاؤگھیراؤکیس: لاہور  انسداد دہشت گردی عدالت سے  علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر جلاو گھراوّ اور گاڑیوں کی تور پھوڑ کے کیس میں وزیر اعلی خیبر  پختونخوا علی امین گنڈا پور کے  وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیے۔
کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے  لاہور کے تھانہ مناواں میں درج مقدمے کے تفتیشی افسر کی درخواست پر کی،تفتیشی افسر موّقف اختیار کیا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کے لیے پیش نہیں ہوا لہٰذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ 
جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ ستمبر میں علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا  تھا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی تھیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین  اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کررہےتھے، ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پرکھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی اور مسلح جھتے نے اے کے 47 کے ذریعے پولیس مزاحمت بھی کی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا  کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll