Advertisement
تفریح

عزیز میاں قوال کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے

کراچی: عالمی شہرت یافتہ ، منفرد انداز  کے مالک اور  قوالی کے بے تاج بادشاہ عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے ،  ان کا کلام  آج بھی سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیتا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Dec 6th 2021, 6:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عزیز میاں قوال کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے

عزیز میاں کا اصل نام عبدالعزیز تھا کہ جبکہ میاں ان کا تکیہ کلام تھا اسی وجہ سے ان کا نام عزیز میاںمشہور ہو گیا ۔ قوال عزیز میاں 17 اپریل 1942 کو بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے اردو اور عربی میں ایم اے کی تعلیم حاصل کی ۔عزیز میاں قوال نے فن قوالی میں اپنے منفرد انداز سے بہت شہرت حاصل کی اور قوالی میں کئی نئے مضمون باندھے جبکہ یہ جدت ان کے لئے تنقید کا بھی باعث بنی لیکن "اللہ ہی جانے کون بشر ہے"،"یانبی یانبی"،"تیری صورت" اور شرابی جیسی قوالیوں نے عزیز میاں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ 

عزیز میاں کی قوالیوں میں زیادہ توجہ کورس گائیکی پر دی جاتی تھی جس کا مقصد قوالی کے بنیادی نکتہ پر زور دینا تھا ۔ ان کی  شاعری پڑھنے میں کچھ ایسی مہارت حاصل تھی جو سامعین پر گہرا اثر چھوڑ جاتی تھی۔ 

ان کی بیشتر قوالیاں دینی رنگ لیے ہوئے تھیں گو کہ انہوں نے رومانی رنگ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔1992 میں حکومت نے انہیں پرائڈ آف  پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا۔ 

عزیز میاں کا انتقال 6 دسمبر 2000ء کو ایران میں یرقان کی وجہ سے ہوا، انہیں حضرت علی کرم اللہ وجہ کی برسی کے موقع پر ایرانی حکومت نے قوالی کے لیے مدعو کیا تھا۔ آپ کو بمطابق وصیت ان کے مرشد طوطاں والی سرکار ملتان کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

Advertisement
 معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

 معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

  • 36 minutes ago
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان 

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان 

  • 2 hours ago
جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

  • 4 hours ago
 معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ

 معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ

  • 5 hours ago
 جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام

 جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام

  • 2 hours ago
پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز

  • 3 hours ago
 پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی

 پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی

  • 5 hours ago
پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی

  • 2 hours ago
لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی

  • 6 minutes ago
کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا مزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا مزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 5 hours ago
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی

  • 4 hours ago
اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

  • an hour ago
Advertisement