دفتر خارجہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کی بیرون ممالک نوکریوں کے حصول کو بہتر بنانے کیلئے جدید سکلز کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے۔


اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے ورکروں کی بھرتیوں اور پاکستانی افرادی قوت کی مہارت کی تصدیق سے متعلق معاہدوں پر دستخط کر دئیے ہیں۔ معاہدے پر وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود اور سعودی عرب کی جانب سے ڈاکٹر احمد جبار الیمنی نے دستخط کیے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ سعودی عرب میں پاکستانی کارکنوں کی بھرتی میں معاون اور مددگار ہوگا۔ اس سے وہاں کام کرنے والے ملازمین کو قانونی تحفظ بھی مل سکے گا۔
اس کے علاوہ یہ معاہدہ پاکستانی شہریوں کو ملازمت دینے والی ایجنسیوں، کمپنیوں اور دفاتر کیخلاف قانونی چارہ جوئی میں مدد فراہم کرے گا۔ اس معاہدے سے سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں اور دیگر شعبوں کیلئے افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔
دفتر خارجہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کی بیرون ممالک نوکریوں کے حصول کو بہتر بنانے کیلئے جدید سکلز کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ادھر وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس معاہدے سے پاکستانی لیبرز کے حقوق محفوظ ہونگے۔ حکومت کی کوششوں سے لاکھوں ہنرمند پاکستانیوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے اور ان کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو پاکستانی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ترسیلات زر کا اہم ذریعہ ہیں۔ تاہم ان کی زیادہ تر تعداد غیر ہنرمند افراد پر مشتمل ہے۔ اس وجہ سے ان کو اپنے کام کا معاوضہ کم ملتا ہے۔
The Minister for Education and Professional Training, Pakistan @Shafqat_Mahmood signed agreement for "Skills Verification Program" with Dr. Ahmed Abdul Jabbar Yamani, CEO Takamol, M/o HR&SD today. The agreement will pave legal arrangements for ensuring skilled and pic.twitter.com/ctxyZGScZs
— Ministry of Federal Education/ProfessionalTraining (@EduMinistryPK) December 5, 2021

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 17 hours ago

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 15 hours ago

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 10 hours ago

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 14 hours ago

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 16 hours ago

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 13 hours ago
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 13 hours ago

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 9 hours ago

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 16 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 hours ago

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 10 hours ago

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 9 hours ago






.webp&w=3840&q=75)



.jpg&w=3840&q=75)
