کراچی: عالمی شہرت یافتہ ، منفرد انداز کے مالک اور قوالی کے بے تاج بادشاہ عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے ، ان کا کلام آج بھی سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیتا ہے ۔


عزیز میاں کا اصل نام عبدالعزیز تھا کہ جبکہ میاں ان کا تکیہ کلام تھا اسی وجہ سے ان کا نام عزیز میاںمشہور ہو گیا ۔ قوال عزیز میاں 17 اپریل 1942 کو بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے اردو اور عربی میں ایم اے کی تعلیم حاصل کی ۔عزیز میاں قوال نے فن قوالی میں اپنے منفرد انداز سے بہت شہرت حاصل کی اور قوالی میں کئی نئے مضمون باندھے جبکہ یہ جدت ان کے لئے تنقید کا بھی باعث بنی لیکن "اللہ ہی جانے کون بشر ہے"،"یانبی یانبی"،"تیری صورت" اور شرابی جیسی قوالیوں نے عزیز میاں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
عزیز میاں کی قوالیوں میں زیادہ توجہ کورس گائیکی پر دی جاتی تھی جس کا مقصد قوالی کے بنیادی نکتہ پر زور دینا تھا ۔ ان کی شاعری پڑھنے میں کچھ ایسی مہارت حاصل تھی جو سامعین پر گہرا اثر چھوڑ جاتی تھی۔
ان کی بیشتر قوالیاں دینی رنگ لیے ہوئے تھیں گو کہ انہوں نے رومانی رنگ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔1992 میں حکومت نے انہیں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا۔
عزیز میاں کا انتقال 6 دسمبر 2000ء کو ایران میں یرقان کی وجہ سے ہوا، انہیں حضرت علی کرم اللہ وجہ کی برسی کے موقع پر ایرانی حکومت نے قوالی کے لیے مدعو کیا تھا۔ آپ کو بمطابق وصیت ان کے مرشد طوطاں والی سرکار ملتان کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

دسمبر میں آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی، دونوں ممالک ایک دوسرے کی سر زمین کا احترام کریں گے، وزیر دفاع
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج کو شہدا کو خراج عقیدت،نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار
- ایک گھنٹہ قبل

صدرٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ’’نو کنگز‘‘ کے نام سے تمام ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے
- 4 گھنٹے قبل

افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں، اسحاق ڈار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائیٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ
- 5 گھنٹے قبل

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 6 گھنٹے قبل

جدید جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
- 20 منٹ قبل

حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
- 5 گھنٹے قبل